اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدھوبنی: بسفی بلاک میں بہار اسکول سالانہ ۲۰۱۹ کے زیر اہتمام امتحان جاری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 17 March 2019

مدھوبنی: بسفی بلاک میں بہار اسکول سالانہ ۲۰۱۹ کے زیر اہتمام امتحان جاری!

محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 17/مارچ 2019) بسفی بلاک میں جاری بہار اسکول سالانہ2019 کے زیر اہتمام امتحان پر امن ماحول میں چل رہا ہے، وہیں بدعنوانی کو روکنے کے لئے تعلیمی افسر نے سخت انتظامات کئے ہیں، بسفی بلاک کے تمام سرکاری مڈل اور پرائمری اسکولوں میں امتحان چل رہے ہیں.
 بسفی بلاک کے مڈل اسکول  بسوریا کے ہیڈ ماسٹر چندیشر یادو نے بتایا کہ تمام طلباء وطالبات نے امتحان میں حصہ لیا، انہوں نے امتحان کا پہلا روز سخت بدعنوانی اور نقل نویسی سے پاک پر سکون ماحول میں امتحان جاری ہونے کا دعویٰ کیا ہے، اور بسوریا مڈل اسکول امتحان مراکز پر امتحان کے نظم و نسق میں کوڈینیٹر منوج منڈل، ماسٹر شاہد، ماسٹر مہتاب، ماسٹر سریندر جی لگے رہے.