دیوبند(آئی این اے نیوز 30/مارچ 2019) آج شہر دیوبند کے قدیم اور مشہور و معروف ادارہ جامعہ قاسمیہ دارالتعلیم والصنعہ قاسم پورہ دیوبند میں بھٹکل سے تشریف لائے ہوئے علماء کرام کے ایک وفد نے ادارے کا معائنہ کیا۔جب کہ اس وفد کی قیادت کرنے والے ملک کے مشہور عالم دین واسلامی اسکالر جناب مولانا محمد الیاس بھٹکلی ندوی صاحب دامت برکاتہم تھے جنہوں نے مدرسہ کی تعلیم وتربیت اور جدید تعمیر کا معائنہ کیا۔
اورجامعہ کے ناظم اعلی مولانا محمد ابراہیم صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے جامعہ کی روداد اور کارگزاری مولانا الیاس ندوی بھٹکلی صاحب اور وفد کے سامنے پیش کی جس پر آئے ہوئے تمام علماء کرام نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور بہت ساری دعائیں بھی دیں خاص طور پر جامعہ کی جدید مسجد کی تعمیر و ترقی کے لیے جامعہ کے تمام اساتذہ، طلباء اور تشریف لائے ہوئے وفد کے ساتھ مولانا الیاس صاحب ندوی بھٹکلی نے بارگاہ الہی میں ہاتھ اٹھا کر دعا ئیں مانگی۔ اور اس وفد کے ساتھ مولانا منور حسین صاحب قاسمی اور قاری سیف الاسلام اور جامعہ ہذا کے دوسرے اساتذہ کرام اور شہر کے معزز مہمان بھی موجود رہے۔