پٹنہ(آئی این اے نیوز 30/مارچ 2019) شیر شاہ آبادی مسلمان ہندوستان کی ایک بڑی کمیونٹی ہیں جو بہار وبنگال میں اور خصوصا بہار کے سیمانچل علاقوں میں بڑی تعداد میں رہتے بستے ہیں ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق ان کی تعداد 34 سے 50 لاکھ کے درمیان ہے ۔لیکن اتنی بڑی کمیونٹی ہونے کے باوجود ان کے سیاسی وجود کے ساتھ ہمیشہ کھلواڑ ہوتا رہا، یہ کمیونٹی معاشی، تعلیمی، سماجی، معاشرتی اور اقتصادی، ہر اعتبار سے ہندستان کی نہایت پسماندہ اقوام میں سے ایک ہے ۔یہ کئی ایسے مسائل سے گھِری ہوئی ہے جن کا جلد از جلد حل تلاش کرنا از حد ضروری ہے ۔بہار کے وزیرِ اعلیٰ عزت مآب نتیش کمار سے آج کی ملاقات کا بڑا سبب یہی تھا کہ انہیں اس قوم کے حقیقی مسائل سے روشناس کیا جاے تاکہ حکومتِ بہار ان کو حل کرنے میں کوشاں ہو " ۔
یہ باتیں الفیصل ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین جناب مولانا محمد فیروز عالم ندوی نے وزیرِ اعلیٰ بہار جناب نتیش کمار سے ملاقات کے بعد کہیں ۔
ملاقات کے دوران انہوں نے اس بابت ایک میمورنڈم بھی وزیرِ اعلیٰ کی خدمت میں پیش کیا ۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات کے دوران مدارس کے مسائل پر بھی بات کی اور وزیر اعلیٰ نے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
ملاقات کا سبب پوچھے جانے پر جناب فیروز عالم ندوی نے کہا کہ شیر شاہ آبادی مسلمانوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور اسی وجہ سے ہم نے شہری ترقیاتی وزیر جناب تنویر عالم صاحب اور مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری جناب محب اللہ صاحب کی معیت میں وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات کی ۔ اساتذہِ مدرسہ بورڈ جن مسائل سے دوچار ہیں، انہیں بھی ہم نے وزیر اعلیٰ کے رو برو رکھا اور وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ ہماری حکومت مسلسل مدارس کے ترقیاتی امور پر توجہ مبذول رکھتی آئی ہے اور آئندہ بھی رکھے گی ۔ ایسے بھی یہ ایک بڑی سچائی ہے کہ نتیش حکومت نے مدارس کی فلاح وبہبود کے لیے بڑے کام کیے ہیں اور اس کا ایک شاندار نمونہ کچھ ہی دنوں پہلے اس وقت سامنے آیا تھا جب حکومت بہار نے اساتذہ کی تنخواہ میں اضافہ کیا تھا ۔
جناب فیروز عالم ندوی نے مزید کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں آئندہ بھی ہوں گی اور میں مسلمانوں کی خدمت میں جو کچھ بن سکے گا، کرتا رہوں گا ۔