اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے "عبداللہ خان" گوگل کی لندن آفس میں ایک کروڑ بیس لاکھ کی سالانہ تنخواہ پر جاب کیلیے منتخب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 29 March 2019

اعظم گڑھ کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے "عبداللہ خان" گوگل کی لندن آفس میں ایک کروڑ بیس لاکھ کی سالانہ تنخواہ پر جاب کیلیے منتخب!

ڈاکٹر ارشد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/مارچ 2019) اعظم گڑھ کی زرخیز مٹی سے جنم لینے والے عبداللہ خان کو  گوگل کی لندن  آفس  میں ایک کروڑ بیس لاکھ سالانہ سیلیری کے ساتھ پرکشش جاب کے لئے سیلیکٹ کرلیا گیا، عبداللہ کی عمر ابھی اکیس سال ہے وہ میراروڈ بمبئی میں B.E. (کمپیوٹر ساینس) کے فاینل ایئر اسٹوڈینٹ ہیں، ہم انھیں بیحد مبارکباد پیش کرتے ہیں، اللہ انھیں سلامت رکھے انھوں نے نہ صرف اعظم گڈھ  بلکہ ہندوستان کا نام روشن کیا ہے ۔
ان کی کامیابی سے ہماری نوجوان نسل کو ضرور حوصلہ ملے گا کہ اگر  عزایم پختہ ہوں جہدِ مسلسل ہو ڈایریکشن درست ہو تو فرنٹ سیٹ آج بھی خالی ہے ۔
ہماری قوم میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں ہے اگر کمی ہے تو حوصلے کی ۔ صبر اور محنت کی درست سمت کی ۔
واضح ہو کہ عبداللہ خان محمد اسلم کے بیٹے ہیں جن کا آبائی گاؤں اعظم گڑھ ضلع کے سگڑی تحصیل علاقہ کے انجانشہید ہے، عبداللہ خان ممبئی میں مقیم ہیں، عبداللہ خان کی اس کامیابی پر شوشل میڈیا پر لوگوں کے مبارکبادی کا تانتا لگا ہوا ہے.