ڈاکٹر ابومعاذ
ــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/مارچ 2019) الحمدللہ ایک لمبی محنت و مشقت، غور و فکر، بحث و مباحثہ کے بعد آج بتاریخ ٢٩/٣/٢٠١٩ دار العلم، علاءالدین پٹی میں داخلہ کا آغاز بدست مبارک مولانا عبدالحسیب اصلاحی، سابق صدر مدرس و استاد تفسیر و ادب عربی جامعۃ الفلاح ہوا.
اس موقع پروفیسر عطاء الرحمن، ریجنل ڈائریکٹر اگنو IGNOU، دہلی، اور حافظ محمد دانش صاحب ، صدر شانتی سندیش، بلریا گنج نے معیاری تعلیم کی اہمیت، افادیت اور ضرورت کو واضح کرتے ہوۓ جامع و مؤثر گفتگو کی، مولانا عبدالحسیب اصلاحی صاحب کی تذکیر و دعا کے بعد نشست کا اختتام ہوا۔
دارالعلم کا قیام والدین و دادا مرحوم کی دعاؤں کا ثمرہ ہے، تعمیری کام والد صاحب کی مسلسل نگرانی کی وجہ سے تکمیل کے قریب پہنچ پایا، ہر لمحہ بھائیوں اور بہنوں کی محنت و محبت سے حوصلہ ملتا رہا۔ دارالعلم کے قیام کے سفر میں سب سے خاص بات دوستوں کا تعاون رہا، ان کا ہر قدم پر اور ہر قسم کا تعاون پیش پیش رہا، مگر اللہ کا کرم و احسان اتنا کہ دوستوں کی فہرست بہت لمبی ہے اس لیے نام بنام سب کا شکر ادا کرنا ممکن نہیں اور انکے تعاون اتنے گرانقدر ہیں کہ شکریہ کے الفاظ ان کے احسانات کی ادائیگی کے لیے نا کافی ہیں، اللہ تعالیٰ سب کو اجر عظیم سے نوازے۔
ایسا کم ہوتا کہ آپ کسی سے پہلی مرتبہ ملیں اور ملتے ہی اپنائیت کا احساس ہو، ایسا تجربہ اس وقت ہوا جب ہماری ملاقات جناب طاہر جمال صاحب، چیئرمین عظمت اکیڈمی سراۓ میر اور جناب محمد عارف اصلاحی صاحب فاؤنڈر اقراپبلک اسکول، سراۓ میر سے ہوئی،اس موقع پر ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، پہلی ہی ملاقات میں ان حضرات سے بہت حوصلہ و رہنمائی ملی، اور مسلسل رہنمائی و تعاون کی یقین دہانی بھی، اس موقع پر احمد ریحان فلاحی صاحب فاؤنڈر الامین پبلک اسکول، منگرواں کا شکریہ ادا نہ کروں تو بڑی حق تلفی ہوگی، انکے مشورے بہت مفید ثابت ہوۓ۔
اس سفر میں تنقیدوں کا سامنا بھی کرنا پڑا اور حوصلہ شکن و تکلیف دہ کلمات بھی سننے کو ملے، لیکن جب حوصلہ افزائی کرنے والے بے شمار دوست موجود ہوں تو چند لوگوں کی تنقیدیں زیادہ اثر انداز نہیں ہوتیں۔
تمام اہل خانہ، اعزہ و اقارب اور خاص طور پر اپنے گاؤں کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اشتہارات و دیگر انتظام و انصرام میں چند روز سے کڑی محنت کررہے ہیں۔
امید کہ مستقبل میں بھی آپ سب کا تعاون شاملِ حال رہے گا، اور دار العلم آپ کے تعاون سے اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا، ان شاءاللہ۔ غلطیوں، کمیوں و کوتاہیوں کے لیے معذرت کی درخواست ہے۔