اننت پور/آندھراپردیش(آئی این اے نیوز 11/اپریل 2019) آندھراپردیش میں پولنگ کے دوران تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات پیش آئے ۔جس میں دونوں جماعتوں کے ایک ،ایک کارکن ہلاک ہوگئے ہیں اطلاعات کے مطابق ریاست میں اسمبلی کی 175 اور لوک سبھا کی 25 نشستوں کے لئے
آج صبح سے پولنگ کا عمل جاری ہے اس دوران اننت پور ضلع کے تاڑی پتری اسمبلی حلقہ میں ایک پولنگ بوتھ پر تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس کے کارکنوں میں جھڑپ ہوئی ایک دوسرے کے خلاف چاقووں، لاٹھیوں سے حملہ کرلئے جس کے نتیجہ میں تلگودیشم کارکن بھاسکر ریڈی اور وائی ایس آر کانگریس کے کارکن پلا ریڈی کی موت ہوگئی ۔چند افراد زخمی بھی ہیں.