محمد فرقان
ــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 11/اپریل 2019) یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کسی بھی جمہوری ملک میں ووٹ ایک بہت بڑا ہتھیار ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے ملک کو چلانا والے لوگ منتخب ہوا کرتے ہیں۔جمہوری ملک میں حقیقی اقتدار عوام کو حاصل ہوا کرتی ہیں جو اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہوئے ایوان پارلیمان میں روانہ کرتے ہیں۔جس تنظیم کو اکثریت حاصل ہوتی ہے وہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ جاتا ہے اور ملک کا نظام اسکے ہاتھوں میں چلا جاتا ہے۔ہمارا ہندوستان بھی ایک جمہوری ملک ہے۔جہاں ووٹ کی بہت بڑی اہمیت ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ ووٹ دینا ہر شہری بالخصوص ہر مسلمان کی قومی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے۔انہوں نے فرمایا کہ ووٹ ایک شہادت، ایک حق اور ایک ہتھیار ہے۔جس کی بنیاد پر ہم ظالم حکمرانوں کو اقتدار پر بیٹھنے سے روک سکتے ہیں۔مولانا نے فرمایا کہ آج ہندوستانی مسلمان سخت آزمائش کے دور سے گزر رہا ہے۔ہر طرف ظلم و ستم کے بادل چھائے ہوئے ہیں، کسی کو بے گناہ قید کیا جارہا ہے تو کسی کو ناحق قتل کیا جارہا ہے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعہ سے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔جسکا براہ راست تعلق اقتدار کی کرسی سے ہے اور اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے والے منتخب ہوتے ہیں ملک میں بس نے والے شہری کے ووٹ سے۔یہی وجہ ہے کہ ہر آئے دن ہمارے ملک میں مسلمانوں سے ووٹ کا حق چھینے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔جس کی ایک زندہ مثال آسام کے چالیس لاکھ مسلمان ہیں۔
مولانا شاہ قاسمی نے مسلمانان ہند کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلمانو! ووٹ ایک قیمتی سرمایہ ہے اسے ضائع نہ کریں نیز فرمایا کہ ووٹ نہ دینا نادانی اور ووٹ بیچنا حرام ہے۔شاہ ملت نے فرمایا کہ ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرنا سب سے بڑا قومی اور ملی فریضہ ہے۔لہٰذا ہم ووٹ کے ذریعے ظالم حکومتوں کا خاتمہ اور انکے خلاف آواز بلند کرسکتے ہیں۔انہوں نے فرمایا چونکہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہی اسلئے ہمیں چاہئے کہ ہم سیکولر مزاج کا حکمران طے کریں جو قوم و ملت کا ہمدرد و مددگار ہو۔اگر تمام امیدوار ناقابل اعتماد ہوں تو اس امیدوار کو منتخب کیا جائے جس سے ملک و ملت کو کم از کم خطرہ لاحق ہے اور وہ دیگر سے کم ظالم ہو۔مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے تمام ہندوستانی خصوصاً مسلمانوں سے اپیل کی کہ الیکشن پولنگ کے دن اپنے تمام مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ووٹ دیکر اپنا حق اور فریضہ ادا کریں۔