دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 29/اپریل 2019) خلیل آباد پارلیمانی الیکشن کے چناؤ پرچار میں جہاں دوسری پارٹی کے اسٹار پرچارکوں کی فہرست تیار ہو رہی ہے، وہیں کانگریس پارٹی کے صدر صوبہ اتر پردیش راج ببر سنگھ خلیل آباد پارلیمانی حلقہ کے قصبہ مہولی میں پارٹی کنڈیڈیٹ بھالچند یادو کے لئے عوام سے ووٹ کی سفارش کیلیے ایک عوامی جلسہ سے آئندہ 30اپریل بروز منگل کو خطاب کریں گے۔
سابق ممبر آف پارلیمنٹ بھالچند یادو کے بیٹے سبودھ چند یادو نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ راج ببر سنگھ مہولی قصبہ واقع ہنومان گڑھی سے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، انھوں نے بتایا کہ ہر ذات برادری کے لوگوں کا پیار و محبت کانگریس پارٹی کے امیدوار کو مل رہا ہے، جس سے مخالفین حیران ہوکر پارٹی کے امیدوار پر طرح طرح کے جھوٹے الزامات لگانا شروع کر دۓ ہیں، جو انکی شکست کی پہچان آنے والی 23مئی کو بنےگی۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ جلسے میں شریک ہوں ۔