عبد الرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اپریل 2019) لالگنج ترقیاتی بلاک کے تحت موضع بسہی اقبال پور میں بچوں نے ایک پرگرام بعنوان "رمضان المبارک کا اہتمام" کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کا آغاز حافظ محمد آزاد کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا، حافظ محمد حبیب نے نعت پاک پیش کیا، حافظ محمد واصب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انسانی جسم میں قلب ہے اسی طرح قرآن کا قلب سورة یٰسین ہے اور مہینوں میں رمضان المبارک کو وہی اہمیت حاصل ہے، روزہ داروں کے لیے بہت نیکیاں ہیں اور اللہ تعالیٰ روزے داروں کا اجر خود اپنے ہاتھوں سے دیں گے۔اس لئیے ہمیں اس کے اہتمام کی تیاروں پر لگ جانا چاہیے۔
حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ محمد واصب نے کہا کہ ایک دور تھا جب ہم اس ملک کے حکمران تھے، دنیا کے بیشتر حصوں میں ہماری حکومت تھی، ہم میں جوش ، ولولہ و ایمانی جذبہ تھا اور بقول علامہ اقبال کے۔
دشت تو دشت ہیں دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے
بحر ظلمات میں دوڑا دیے گھوڑے ہم نے
اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اس دنیا کا خلیفہ بناکر بھیجا ہے آج ہم کہاں کھڑے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اعمال کا محاسبہ کریں، اپنی آنے والی نسلوں کو دین اسلام پر چلنے والا بنائیں ورنہ اس یہودیت کے دور میں ہم بیدار نہیں ہوئے تو آنے والی نسلیں ہم کو بخشیں گی نہیں.
پروگرام میں رمضان المبارک کے تعلق سے ایک کویز مقابلہ کا بھی انعقاد ہوا، اس مقابلے میں محمد ناصر کا گروپ اول اور محمد ریحان کا گروپ دوسرے مقام پر رہا۔
اس موقع پر مفتی محمد عامر، مولانا محمد ادریس، محمد عاقب، محمد نعمان، محمد محسن، اظہار احمد، نور العین، سمیع اللہ، حافظ محمد ارقم سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود رہی۔
پروگرام کی صدارت محمد خالد عرف پپو پردھان نے کی اور نظامت کے فرائض حافظ محمد انس نے انجام دیے۔