اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: الفلاح فرنٹ کا ایک بار پھر دفعہ 341 پر لگی مذہبی پابندی ہٹانے کا مطالبہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 16 April 2019

الفلاح فرنٹ کا ایک بار پھر دفعہ 341 پر لگی مذہبی پابندی ہٹانے کا مطالبہ!

عبداللہ مقصود
ــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 16/اپریل 2019) آج الفلاح فرنٹ نے جاری ایک پریس ریلیز میں دفعہ 341 پر لگی مزہبی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا، الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے کہا کہ ایک سیکولر ملک میں اس طرح کی پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا آئینوطن عزیز کے تمام شہریوں کو برابری کے حقوق دیتا ہے، اس لئےاس طرح کی پابندی آئین کے سراسر خلاف ہے، انہوں مانگ کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں  سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی منشور میں دفعہ 341 پر لگی مزہبی پابندی ہٹانےکا وعدہ کریں ۔ذاکر حسین نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلم عوام تمام سیاسی جماعتوں سے دفعہ 341 پر لگی مزہبی پابندی ہٹانے کی مانگ کریں
اور ان سے اس پابندی کے متعلق سوال پوچھیں۔واضح ریے کہ 10 اگست 1950 میں پنڈت جواہر لعل نہرہ نے دفعہ 341 پر مزہبی پابندی لگا کر مسلمانوں کو ریزرویشن سے محروم کر دیا تھا۔اس مسئلے کو لیکر یونائیٹیڈ مسلم مورچہ،راشٹریہ علماء کونسل اور الفلاح فرنٹ اپنا احتجاج درج کراتی رہی ہیں۔
واضح ہو کہ 10 اگست 1950 میں پنڈت نہرو نے دفعہ 341 پر مذ ہبی پابندی لگا کر مسلما نوں کو ریزرویشن سے محروم کر دیا پھر 1959 میں مسلمانوں کو ہندو بنانے کیلئے یہ قانون بنایا کہ جو مسلمان کبھی ہندو تھے دوبارہ ہندو پو جائیں تو ریزرویشن ملے گا ۔اگر وہ اسلام پر ہی قائم رہتے ہیں تو انہیں ریزرویشن سے محروم رکھا جائے گا۔