پھولپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/اپریل 2019) مدرسہ اسلامیہ عین العلوم کسہا انباری اعظم گڑھ میں تکمیل حفظ وتقسیم نتائج وانعامات کی ایک مجلس زیرصدارت حضرت مولانا محمد الیاس صاحب قاسمی زید مجدہم منعقد ہوئی،جبکہ نظامت کافریضہ مولانا محمد ثاقب اعظمی قاسمی نے انجام دیا.
مجلس کا آغاز محمد قاسم سلمہ کی تلاوت قرآن سے ہوا،بعدہ طلبہ نے دربار رسالت میں نذرانہ عقیدت اور ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ بعدازاں صدر محترم نے اپنے صدارتی کلمات میں تربیت اولاد اور زکوٰۃ کی ادائیگی پر زوردیا.
نیز اس مجلس کے مقرر خصوصی حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد احمد اللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم العالیہ ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ خلیفہ وجانشین محسن الامت شیخ المشائخ حضرت اقدس مولاناشاہ مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری نوراللہ مرقدہ کی موجودگی میں محمد شاداب بن ارشاد احمد صاحب کسہا،محمد سلمان بن جلال الدین صاحب عالم پور نے تکمیل حفظ کیا.
بعدہ مقررخصوصی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ قرآن مکمل طور پر مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے اور زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے اور اس مقدس کتاب میں آپسی معاملات اور حقوق کو تفصیلی طور پر بتایا گیا جب انسان کسی چیز کو وجود میں لاتا ہے تو اس کے نفع اور نقصان اور کمی کو بھی جانتا اور فائدہ بھی سمجھتا ہے اللہ تعالی نے جو انسانی اعضاء کی شکل میں مشینری عطا کیا ہے اس کا مقصد جسم کے تمام اعضاء کو صحیح طور پر استعمال کیا جائے.
انسان کے ذہن میں یہ ہے کہ دین بڑا مشکل ہے لیکن یہ خیال بالکل غلط ہے شریعت انسان کو انسان بناتی ہے انسان اپنی زندگی کو منمانی گزارنا چاہتا ہے تو دین مشکل معلوم ہوتا ہے نیز اولاد کی تربیت کرنے والا بھی تربیت یافتہ ہونا چاہیے،جب بڑا گالی دے گا تو چھوٹا کیسے درودشریف پڑھےگا، اورگھر کی بڑی عورتیں جب بے پردہ گھومیں گی تو چھوٹی بچیاں کیسے پردہ نشین ہوں گی، مربی جب مربا بنانا سیکھا ہوگا تو صحیح تربیت دے سکتا ہے جیسے ڈاکٹر بغیر پریکٹس کے صحیح علاج نہیں کر سکتا ہے پہلے ڈاکٹر بھی تربیت حاصل کرتا ہے تو موسم کے لحاظ سے دوا صحیح تجویز کرتا ہے ،
قرآن کہتا ہے کہ اے مسلمانو تقوی کی زندگی گزارو اور کونو مع الصادقین کا حکم دیا گیا ہے یعنی نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرو، شریعت سیکھنے کے لیے صاحب شریعت کے پاس وقت دینا ہوگا اگر زندگی میں دین نہیں رہا تو اگلی نسل کا اس سے برا حال ہو گا، فیشن نے آج کل مسلمانوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے انسان کو اللہ تعالی نے اس کی طاقت کے بقدر مکلف بنایا ہے آج چوراہوں کو آباد کرنے والا مسلمان سر فہرست ہے ہر غلط کاموں میں پیش پیش ہے قرآن کہتا ہے کہ کیا تم لوگ نیکی کا لوگوں کو حکم کرتے ہو اور خود کو بھول بیٹھے ہو جوانی کی طاقت پر ناز نہ کرو بلکہ خدا کی اس نعمت کی قدر کرو ورنہ نعمتیں چھین بھی سکتا ہے انسان مٹی سے بنایا گیا ہے اور مٹی کی خاصیت ہے جذب کرنے کی، اس لیے اچھی باتیں اپنے اندر جذب کر سکتا ہے بڑوں کو چاہیے کہ خود کو دین کی راہ پر قائم کریں تب بچہ بھی دیندار ہوگا.
گناہ کرنے سے دل پر سیاہ دھبہ لگ جاتا ہے وہ توبہ سے مٹ سکتا ہے ورنہ صحیح اور اچھی باتوں کو قبول کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے نمازوں کا اہتمام کریں اور بچوں کو اول دینی تعلیم دیں، اللہ تعالی عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین یا رب العالمین