اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کانگریس پارٹی کے سابق پارلیمانی حلقہ کے امیدوار روہت پانڈے کو پارٹی سے مخالفت کرنا پڑا مہنگا، 6سال کے لئے پارٹی سے کیا باہر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 12 April 2019

کانگریس پارٹی کے سابق پارلیمانی حلقہ کے امیدوار روہت پانڈے کو پارٹی سے مخالفت کرنا پڑا مہنگا، 6سال کے لئے پارٹی سے کیا باہر!

عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 12/اپریل 2019) صوبائی کانگریس کمیٹی کے رکن اور پارلیمانی حلقہ خلیل آباد سے کانگریس پارٹی کے امیدوار رہ چکے روہت پانڈے کو پارٹی سے چھ سال کے لئے برخاست کر دیا گیا ہے۔
پارٹی کی صوبائی نظم وضبط کمیٹی کے رکن رہے راج بہادر اور فضل محمود نے جمعرات کے روز برخاستگی کے خطوط جاری کیے۔
وہیں دوسری جانب ضابطہ شکنی کی زد سے سبق ضلع صدر محمد ناظم خان بچ گئے۔
انکے ذریعہ دی گئی وضاحت سے  کمیٹی کے کارکنان مطمئن رہے۔
کمیٹی کے کارکنان نے بتایا کہ گذشتہ 2اپریل کو اکھل بھارتی کانگریس کمیٹی کے انچارج سچن نائک کے ضلع ہیڈکوارٹر پہونچے پر 20-25 لوگوں نے  گالی گلوج کیا تھا۔
ہنگامہ اتنا بڑھ گیا تھا کہ ہوٹل کے مالک نے پولس کو بلا لیا تھا۔
اسکی  شکایت انچارج سچن نائک نے سابق ضلع صدر ناظم خان اور روہت پانڈے کے خلاف اسی دن نظم ضبط کمیٹی سے کر دیئے تھے۔
دونوں لیڈران سے پارٹی نے انکا نظریہ جاننے کے لیے نوٹس جاری کیا، سابق ضلع صدر محمد ناظم خان نےاپنی بات کمیٹی کے سامنے رکھی اور کمیٹی کارکنان مطمئن بھی رہے۔
لیکن سابق پارلیمانی امیدوار روہت پانڈے کے ذریعہ جواب دینے میں دیری کرنے کی وجہ سے پارٹی سربراہ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور پارٹی کی رکنیت سے 6برس کے لئے برخاست کر دیا.