اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: محمد رحمة اللہ سیانی، مجاہد آزادی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 11 April 2019

محمد رحمة اللہ سیانی، مجاہد آزادی!

محمد عثمان نئی دہلی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
ہم جب ملک کی آزادی کی تاریخ کو یاد کریں گے تو ایک نام  کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے، وہ نام ہے محمد رحمتہ اللہ سیانی کاہے۔محمد سیانی مجاہدآزادی ہیں اور انہوں نے ملک کی آزادی کی لڑائ میں کلیدی رول ادا کیا، محمد رحمتہ اللہ سیانی کی پیدائش 5 اپریل 1867 میں ممبئ میں ہوئی تھی، انہیں انگریزی زبان پر مکمل عبور حاصل تھا۔وہ بھارتی راشڑیہ کانگریس کے پہلے اجلاس کے رکن بھی تھے۔قانون کی ڈگری لینے کے بعد ممبئ ہائی کورٹ میں کام کیا۔وہ ایک مشہور وکیل تھے، 1888 میں وہ ممبئ کے میئر بنے۔انہوں کانگریس کے 12 ویں اجلاس میں نظامت کے فرائض انجام دئے۔محمد سیانی نے ہمیشہ بھائ چارہ کو فروغ دیا۔انہوں ملک کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے انگریزی حکومت کےغلط فیصلے کی ہمیشہ مزمت کی، انہوں نے ملک کی آزادی کیلئے قوم کے اندر بیداری پیدا کی، مسلم نوجوانوں میں ملک کے تئیں مثبت جزبے کو فروغ دیا، وہ ہندو مسلم اتحاد کے حامی تھے۔محمد رحمتہ اللہ سیانی ہر مزاہب اور مکتب فکر کے لوگوں کے درمیان مقبول تھے۔6 جون 1902کو محمد رحمتہ اللہ سیانی اپنے چاہنے والوں سے جداہو کر اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔اب وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ان کی یادیں اور ان کا نظریہ ہمیشہ ہمارے درمیان رہے گا۔