قاسم رسول ہی پارلیمنٹ کے اندر قوم کی آواز بلند کرسکتے ہیں: ذاکر حسین
خان عثمان اعظمی کی رپورٹــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 12/اپریل 2019) بنگال کے مسلم اکثریتی علاقہ جنگی پور سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس امید وار ہیں، وہاں کی عوام ڈاکٹر قاسم رسول الیاس اپنا قیمتی ووٹ دے، یہ حقیقت ہیکہ جنگی پور کی عوام کو اس سے اچھا امیدوار نہیں ملے گا، ان خیالات کا اظہار الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین پریس کو جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ قاسم رسول الیاس نےماضی میں قوم کیلئے بھت خدمات انجام دی ہے، اسلئے ضرورت ہیکہ جنگی پور کی عوام دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے قاسم رسول کو ووٹ دیں۔
ذاکر حسین نے مزید کہا پارلیمنٹ میں قاسم رسول الیاس جیسی شخصیت کو بھیجنا ضروری ہے تاکہ وہ قوم کی نمائندگی کر سکیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی الفلاح فرنٹ نے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا سمیت آدھا درجن پارٹیوں کو اپنی حمایت دی ہے، غور طلب ہیکہ بنگال کے جنگی پور میں 70 فیصد مسلم آبادی ہے جس میں 64 فیصد مسلم ووٹر ہیں۔
