اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ تعلیم القرآن چاربنگلہ جے پی روڈ اندھیر ویسٹ کا سالانہ انعامی اجلاس و دستار فضیلت 7اپریل کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 5 April 2019

مدرسہ تعلیم القرآن چاربنگلہ جے پی روڈ اندھیر ویسٹ کا سالانہ انعامی اجلاس و دستار فضیلت 7اپریل کو!

ممبئی(آئی این اے نیوز 5/اپریل 2019) الحمد للہ سابقہ روایات کے مطابق امسال بھی آپ کے محبوب ادارہ مدرسہ تعلیم القرآن چار بنگلہ جے پی روڈ اندھیری(ویسٹ) کا سالانہ انعامی مسابقہ و دستارِ فضیلت حفاظ کرام بتاریخ 7 اپریل 2019ء مطابق یکم شعبان المعظم 1440ھ بروز اتوار بعد نماز مغرب متصلاً زیرِ سرپرستی عارف باللہ نمونہ اسلاف حضرت مولانا الشاہ منیر احمد صاحب دامت برکاتہم ( کالینا)، زیرِ صدارت فقیہ العصر حضرت مفتی عزیز الرحمن صاحب فتحپوری دامت برکاتہم منعقد ہورہا ہے، جس میں مقرر خصوصی حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی(جنرل سیکریٹری جمعیۃ العلماء مہاراشٹر)
اور مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی عبدالرشید شیدا قاسمی صدیقی صاحب(فیض منیر ایجوکیشن ٹرسٹ کالینا)، حضرت مولانا مفتی حبیب صاحب حلیمی (إمام و خطیب کانٹے والی مسجد کرلا کلپنا)، حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب مظاہری ( فیض منیر ایجوکیشن ٹرسٹ کالینا)، حضرت مولانا مسیح اللہ صاحب مظاہری (نگراں فیض منیر ایجوکیشن ٹرسٹ کالینا) کی آمد ہورہی ہے، لہٰذا اس اجلاس میں شرکت فرما کر علماء کرام کے بیان سے مستفیض ہوں، اور طلباء کرام و اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کریں.
انعامی  مسابقہ کے حکم:
حضرت مولانا شاہد معین صاحب قاسمی
حضرت مولانا جسیم الدین صاحب قاسمی(مرکز المعارف جوگیشوری)
الداعیان: مفتی سلیم احمد صاحب قاسمی، وجملہ اساتذہ کرام واراکین مدرسہ ھذا