اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لال گنج اسمبلی سیٹ سے بہوجن سماج پارٹی کی امیدوار سنگیتا آزاد کے خلاف کارکنوں کا احتجاج جاری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 5 April 2019

لال گنج اسمبلی سیٹ سے بہوجن سماج پارٹی کی امیدوار سنگیتا آزاد کے خلاف کارکنوں کا احتجاج جاری!

عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/اپریل 2019) اعظم گڑھ ضلع کی اسمبلی سیٹ 68 لال گنج سے بہوجن سماج پارٹی کی طرف سے ایم ایل اے آزاد ایمردن کی اہلیہ کو ٹکٹ ملنےکے بعد سے ابھی تک ان کی مخالفت میں کارکنوں کا احتجاج جاری ہے، ان کی مخالفت بہوجن سماج پارٹی کے کارکنان خود کر رہے ہیں،
مخالفت کئی روز سے جاری ہے، حلقہ کے کئی بازاروں و چوراہوں پر ان کی مخالفت کی گئی ہے، اس کڑی میں آج پھولپور نظام آباد روڈ پر دلت طبقہ کے لوگوں نے احتجاج کیا، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم بہوجن سماج پارٹی کے پرانے کارکن ہیں، اور بہن جی کو اپنا نیتا اور لیڈر مانتے ہیں، لیکن ان کو لال گنج اسمبلی سیٹ کے متعلق ہنگامی میٹنگ کر کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہیے، لوگوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی میں پریوارواد نہیں چلے گا.
ان لوگوں نے مطالبہ کیا کہ بہن جی رگھورام، ڈاکٹر بلی رام، بلہاری بابو کے علاوہ منڈل انچارج ہریش چند گوتم کو لایا جائے، ہم لوگ اندر اور باہر کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں، لیکن ہم خاندان واد، پریوار واد کے مخالف ہیں، بسپا ہائی کمان کو چاہیے کہ فوراً ایک میٹنگ بلائے اور امیدوار کو بدلے.
اس موقع پر رام بچن، شیوبچن، ونود گوتم، ہری پرساد بھارتی، رام اوتار، شیام پرساد، کنہیا کمار موجود رہے.