رپورٹ:عبیدالرحمن الحسینی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گورکھپور(آئی این اے نیوز 6/اپریل 2019) مدرسہ عربیہ نورالاسلام حمید اللہ نگر کالونی نزد اسپورٹس کالج کے احاطے میں کل ایک اجلاس عام منعقد ہورہا ہے، جس میں مدرسہ سے فارغین حفاظ کرام کی دستار بندی ہوگی۔ جس کی سرپرستی الحاج خالد رضا اعظمی صاحب اور صدارت الحاج ڈاکٹر عبدالواحد صاحب کریں گے۔
جس میں بحیثیت مقررخصوصی حضرت مولانا محمد راشد صاحب قاسمی ناظم شعبہ تحفظ ختم نبوت جامعہ مظاہر علوم سہارنپور، حضرت مولانا نثار احمد قاسمی استاذ تفسیر وحدیث دارالعلوم اسلامیہ بستی، حضرت مولانا ظہیر انوارصاحب
ناظم دارالعلوم اسلامیہ بستی خطاب کریں گے۔
مدرسہ کے مہتمم مولانا خلیل الرحمن قاسمی نے بتایا کہ مدرسہ سے فارغ تقریبا 20 طلباء کی دستار بندی ہوگی، پروگرام شام پانچ بجے سے دس بجے رات تک چلےگا۔ آپ تمامی حضرات سے پرخلوص گزارش ہیکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں تشریف لاکر طلبہ عزیز کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔
نوٹ: خواتیں کےلئے پردہ کا معقول انتظام رہےگا۔