اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: جیل میں بند 9 قیدیوں کی حالت بگڑی، ضلع ہسپتال میں داخل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 18 April 2019

اعظم گڑھ: جیل میں بند 9 قیدیوں کی حالت بگڑی، ضلع ہسپتال میں داخل!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/اپریل 2019) اعظم ضلع کی جیل میں کھانا کھانے سے ۹ قیدیوں کی حالت بگڑ گئی جن کی حالت سنگین دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ضلع ہسپتال داخل کرایا، بتایا جاتا ہے کہ کھانے کے خراب ہونے کیوجہ سے سے کئی بار شکایت کی گئی لیکن انتظامیہ پر کچھ اثر نہیں ہوا، جبکہ بعض لوگوں کو دیگر سہولیات دی جاتی ہے جن میں موبائل چلانے کیساتھ ساتھ ہر سہولیات مہیا کرائی جاتی ہے، رشوت نہ دینے والوں پر سختی برتی جاتی ہے.
ذرائع کے مطابق بہت سے قیدی کھانا خراب ہونے کی وجہ سے بیمار ہیں اور جیل کے ہسپتال میں داخل ہیں، تاہم بیمار قیدیوں کی معلومات جیل کے اندر نہیں معلوم ہوسکتی ہے.
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے مشرا نے کہا کہ جن لوگوں کی سختی کے سبب دال نہیں گل رہی ہے، وہ احتجاج کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بات چیت کے ذریعہ مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں.