ڈولہ/باغپت(آئی این اے نیوز 14/اپریل 2019) مساجد اور مدارس سے دین سیکھ کر معاشرے میں اس کی تبلیغ کی سخت ضرورت ہے، آج ہم نے دین کو مدرسہ اور مسجد کی چار دیواری میں سمیٹ دیا ہے اور معاشرہ ظلمت و تاریکی کے دلدل میں پھنستا جا رہا ہے، اللہ کے نبی پوری انسانیت کے لیے قرآن کریم کو لے کر آئے اور آپ پوری انسانیت کے لئے نبی بن کر تشریف لاۓ اس لیے ضروت ہے اس بات کی کہ پوری انسانیت کو اس دین متین سے روشناس کرایا جاۓ، ان خیالات کا اظہار مدرسہ قاسم العلوم ڈولہ کے سالانہ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر دہلی سے تشریف لاۓ مفتی عارف ندیم قاسمی نے عوام کے جم غفیر کو خطاب کرتے ہوۓ فرمایا.
بعدہ مولانا محمد عاقل سراج مفتاحی نعمانی نے علماء کی قربانی اور مدارس کی اہمیت کو بڑی تفصیل سے بیان کیا انہوں نے کہا کہ آج جو بھی ہمارے اندر دین ہے وہ ہمارے علماء کرام اور مدارس ہی کی دین ہےبالخصوص ہمارے ملک میں علماء کرام نے اپنی لاکھوں جانوں کی قربانی پیش کی.
مولانا خالد قاسمی نے عوام کو دینی تعلیم پر زور دینے کی پرزور اپیل کی اپنے مال کو راہ خدا میں خرچ کرنےکی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی ضروری ہے.
اس دوران مدرسہ کے فارغین کو دستار فضیلت سے بھی نوازا گیا، اجلاس کا اختتام مفتی عارف قاسمی کی رقت آمیز دعا پر ہوا اور مدرسہ کے ناظم مولانا زاہد قاسمی نے عوام کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر مولانا زبیر، مولانا ہارون، قاری ساجد وغیرہ سمیت علاقہ کے علماء کرام موجود رہے.