عبداللہ مقصور کی رپورٹ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 13/اپریل 2019) آج پرانی دہلی کےمٹیا محل میں واقع مدرسہ حسینیہ میں علامہ اقبال کی حیات وخدمات کے موضوع پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں انڈین یونین مسلم لیگ کے دہلی صوبائی صدر مولانا نثار احمد حسینی نقشبندی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، مولانا نثار نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کی حیات و خدمات پر تفصیلی گفتگو کی۔
ان کے علاوہ انڈین یونین مسلم لیگ کےدہلی صوبائی جنرل سیکریٹری محمد عمران اعجاز نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال صرف ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک عہد کا نام ہے۔
پروگرام میں مسلم لیگ دہلی کے سیکریٹری شیخ فیصل حسن شریک ہوئے۔انہوں نے اپنےخطاب میں کہا کہ بچے تعلیم پر توجہ دیں، ایم ایس ایف قومی سکریڑی اتیب خان پر مغز گفتگو کرتے ہوئے مسلم بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی سرگرم ہونےکیلئے کہا۔پروگرام کی نظامت اتیب خان جبکہ صدارت کے فرائض عرفان احمد اعظمی علیگ نے انجام دیے.
پروگرام میں انڈین یوین مسلم لیگ کے دہلی نائب صوبائی صدر محی الدین انصاری،سماجی کارکن سید محمد عارف، محمد انتظار، محمد صائم، دلدار احمد سمیت ایک بڑی تعداد میں مدرسے کےطلباء موجود تھے۔