اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: موضع ناون خرد میں مسابقة القرآن الکریم 18اپریل کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 13 April 2019

موضع ناون خرد میں مسابقة القرآن الکریم 18اپریل کو!

عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 13/اپریل2019)تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع موضع ناون خرد (عید گاہ) میں آئندہ 18اپریل بروز جمعرات کو مسابقة القرآن الکریم مولانا عظیم اللہ قاسمی کی صدارت اور الحاج مولانا مقبول احمد جونپوری کی سرپرستی میں منعقد ہوگا، مسابقة القرآن الکریم کا پروگرام دو نشستوں میں ہوگا پہلی نشست 9بجے صبح سے، دوسری نشست بعد نماز ظہر تا عصر کے وقت تک چلے گی.
مسابقة القرآن الکریم کے کنوینر حافظ عقیل احمد نے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ہونے والے اس مسابقة القرآن الکریم میں  مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ، مدرسہ عربیہ نورالعلوم جوری، مدرسة القرآن گردھر پور، مدرسہ دارلعلوم الاسلامیہ ڈیگا بائی پاس خلیل آباد، مدرسہ عربیہ بستان العلوم  پولی، مدرسہ عربیہ معراج العلوم چھتہی،
مدرسہ عربیہ مظہر العلوم بگرا میر، سمیت ایک درجن سے زائد مدارس کے طلباء عزیز مسابقة القرآن الکریم میں حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پرگرام کے خصوصی مقرر مفتی محمد یحییٰ مدرسہ قاسمیہ شاہی مراداباد، مولانا سراج احمد شیخ الحدیث جامعہ بیت العلوم مالیگاؤں مہاراشٹر، کے علاوہ شاعر اسلام سہیل احمد کشی نگری، اسد مہتاب، کی شرکت متوقع ہے.