اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: میٹرک امتحان میں اقلیتی طلبا و طالبات کی نمایاں کامیابی، محمد دانش 419، مبشر عظیم 413 اور منتہیٰ سعود نے 405 نمبرات کے ساتھ اپنی کامیابی کا لہرایا پرچم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 13 April 2019

میٹرک امتحان میں اقلیتی طلبا و طالبات کی نمایاں کامیابی، محمد دانش 419، مبشر عظیم 413 اور منتہیٰ سعود نے 405 نمبرات کے ساتھ اپنی کامیابی کا لہرایا پرچم!

شرف الدین عبدالرحمٰن تیمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 13/اپریل 2019) کسی بھی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بڑے اور زیادہ فیس والے اسکول کوئ معنی نہیں رکھتے بلکہ کامیابی پانے کے لئے عزم، حوصلہ، ارادہ اور لگن کے ساتھ ساتھ جہد مسلسل کا پایا جانا ضروری ہے، جن طلبا وطالبات کے اندر یہ ساری صفات موجود ہوں وہ دنیا کے کسی بھی طرح کے امتحان میں اپنی کامیابی کا پرچم لہرا سکتا ہے، یہ بڑا ہی
یادگار لمحہ ہے کہ ہمارے طلبا اور ہماری طالبات کی اکثریت نے میٹرک امتحان میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا. یہی وجہ ہے کہ 31 طلبا وطالبات نے امتیازی نمبرات کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، مذکورہ باتیں سن فلاور اسکول کے پرنسپل کمال اشرف نے کہی، امتحان کے معنی ابتلا آور آزمائش کے ہیں چاہے وہ امتحان دنیوی ہو یا آخروی دونوں کا بنیادی مقصد اچھے اور برے کی تمیز کرنا ہے، ہمارے طلباء و طالبات نے ہر بار کی طرح اس بار بھی اپنے اسکول کی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے امتیازی نمبرات کے ساتھ اپنی کامیابی کا پرچم لہرایا. مذکورہ باتیں سن فلاور اسکول کے نوجواں عالم دین مولانا شرف الدین تیمی نے کہی.واضح رہے کہ میٹرک امتحان میں اپنی کامیابی کا پرچم لہرانے والوں میں محمد دانش 419، مبشر عظیم 413، منتہیٰ سعود 405، رفعت پروین 383، عبدالرحیم 378، عتیق الرحمن 377، محمد فیاض 324، محمد ولی آللہ 396، قدرت پروین 323، محمد شمیم 362، محمد فیصل 350، درخشاں پروین 300، محمد ریاض 365، عامر حسین 323 کے علاوہ محمد سلمان، محمد ریحان، سیف الباری، محمد سلطان، زیبا پروین، فاطمہ پروین، ارشاد فاطمہ، اریبہ امتیاز، مریم پروین، رابعہ پروین، ہاجرہ پروین، افسانہ پروین،محمد عمران، محمد نور عین، عبدالمطلب، محمد توحید، اور راشد طفیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی.