خان عثمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/اپریل 2019) راشٹریہ علماء کونسل نے اعظم گڑھ صدر سیٹ سے پارٹی کے اتر پردیش کے صوبائی صدر ٹھاکر انل سنگھ کو لوک سبھا امیدوار بنایا ہے، پارٹی کے اس فیصلے کے بعد سے جہاں ایک طرف پارٹی کارکنان میں خوشی پائی جا رہی تو وہیں مخالف پارٹیوں کے خیمے میں انل سنگھ موضوع بحث ہیں۔
غور طلب ہیکہ الفلاح فرنٹ نے اعظم گڑھ صدر سیٹ سے انل سنگھ کو اپنی حمایت دی ہے۔
فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نےکہا کہ اہل اعظم گڑھ کیلئے آریو سی کے ذریعہ پیش کی گئی قربانیاں ناقابال فراموش ہیں، اس لئے ضرورت اس بات کی ہیکہ اعظم گڑھ کی عوام ٹھاکر انل سنھگ کو اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجے،
امیدوار بنائے جانے کے بعد انل سنگھ نے کہاکہ اعظم گڑھ کے لوگوں پر آتنک واد کا جو داغ لگا ہے اس کو مٹانا ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اعظم گڑھ کی عوام باہری نیتا کو قطعی قبول نہیں کرے گی۔