اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ عبداللہ بن مسعود پرتاپگڑھ میں بزم فاروق کا اختتامی پروگرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 15 April 2019

مدرسہ عبداللہ بن مسعود پرتاپگڑھ میں بزم فاروق کا اختتامی پروگرام!

طلباء نے اپنے جلوے بکھیرے، سامعین کے دلوں کواپنی عمدہ کارکردگی سے جیت لیا.
فضل الرحمان قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
 پرتاپگڑھ(آئی این اے نیوز 15/ اپریل 2019) پرتاپگڑھ اسٹیشن سے متصل کادی پور میں واقع مدرسہ عبداللہ بن مسعود کابزم فاروق کا اختتامی پروگرام کل منعقد ہوا،پرگرام کا آغاز تلاوت سے ہوا، جس میں طلباء نے عمدہ تقاریر، دلکش نعت ونظم، بہترین تلاوت کے ذریعہ سامعین کادل جیت لیا، مسابقہ میں کل ۳۵ بچوں نے شرکت کیا، جس میں پہلے مرحلہ میں ۱۰ بچے منتخب ہوئے، پہلی پوزیشن اظہر شاہ نے حاصل کیا.

جلسہ کی صدارت مفتی جمیل الرحمان قاسمی مہتمم مدرسہ جامعہ الصالحات کٹرہ میدنی گنج نے کیا، انہوں نے بچوں کے عمدہ پروگرام پیش کرنے پر اساتذہ کرام کومبارکباددیا، مہمان خصوصی مولانا ضمیر احمد مدینہ نرسنگ ہوم نے کہا، یقینا بچوں نے بہت ہی عمدہ کارکردگی پیش کی، پروگرام کودیکھ کردل باغ باغ ہوگیا، انہوں نے کہا مدرسہ عبداللہ بن مسعود مختصر وقت میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہے،مفتی فیصل ناظم مدرسہ رشیدیہ اگئی پور نے کہا، اگر اسی طرح ان بچوں پر محنت کی جائیگی تومستقبل میں یہ مدرسہ ضلع کاممتاز مدرسہ ہوگا، انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کیا،  اس موقع پر تین بچوں کاتکمیل قرآن مولانا ریاض احمد نے کرایا، جبکہ پانچ ایسے بچہ جنہوں نے ایک مجلس پورا قرآن سنایا انہیں انعام سے نوازا گیا، پروگرام میں شریک تمام طلباء کوتشجیعی انعام سے نوازاگیا،پروگرام کی نظامت مولانا اسعد قاسمی نے کیا، مہتمم مولانا فاروق صاحب نے آخر میں تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا، مولانا ضمیر صاحب کی دعا پر جلسہ کااختتام ہوا،اہم شرکاء میں حاجی حبیب الرحمان، حافظ اسلم، مفتی جمال ارشد، مولانا اسرار، حافظ عبیدہ، مولانا شاہان، اور قرب وجوار کے کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کیا.