اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: طلباء اخلاص و للہیت اور پوری یکسوئی سے علم میں مشغول ہوں، پیر حافظ سراج الحسن مجددی کامدرسہ خانقاہ ابو احمدیہ علی آباد میں طلباء سے تربیتی خطاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 2 April 2019

طلباء اخلاص و للہیت اور پوری یکسوئی سے علم میں مشغول ہوں، پیر حافظ سراج الحسن مجددی کامدرسہ خانقاہ ابو احمدیہ علی آباد میں طلباء سے تربیتی خطاب!

علی آباد/بارہ بنکی(آئی این اے نیوز 2/اپریل 2019) علم دین دونوں جہاں ترقی کا ضامن ہے آپ قابل مبارکباد ہیں کہ اللہ نے آپ کو اپنے دین کیلئے منتخب کیا ہے اسلئے آپ اسکی قدر کریں اور علم میں کمال حاصل کریں اور اپنے علم پر اخلاص و للہیت کیساتھ عمل کریں، مذکورہ خیالات کا اظہار رکن شوری ندوة العلماء لکھنؤ  پیر حافظ سراج الحسن مجددی امیر دار العلوم تاج المساجد بھوپال نے کیا وہ یہاں مدرسہ خانقاہ ابو احمدیہ گلچپہ میں طلباء سے خصوصی خطاب کر رہے تھے،
انہوں نے  مدرسہ سے دیرینہ تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ سے یہاں آنے کی میری خواہش تھی آج یہاں پہنچ کر بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے اور سکون حاصل ہو رہا ہے، میرے والد پیر ابواحمد  مجددی بھوپالی کے خلیفہ مولانا مشتاق علی خان اس مدرسہ کے بانی ہیں اللہ مدرسہ کو ترقی کے بام عروج پر پہنچائے انھوں نے کہا  دنیا کی تمام زینتیں وقتی اور فانی ہیں اسلئے ہماری نگاہ ہروقت اخروی زندگی پر ہونی چاہئے اسلئے کہ اصل آخرت ہی کی زندگی اور کامیابی ہے ہم اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں اور سنتوں پر عمل کریں جب اللہ سے تعلق استوار ہوگا تو اللہ کی مدد شامل حال رہی گی، انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اسلامی تعلیمات کی چلتی پھرتی تصویر بن جائیں ہر مذہب و ملت کے لوگوں کیساتھ اچھائی سے پیش آئیں یہ ہمارا مذہبی فریضہ ہے.
اس موقع پر خاص طور پر مولانا محمد یوسف صدیقی ندوی چیئرمین رحمانیہ چیرٹیبل ٹرسٹ بھوپال، مولانا انظر بھوپالی ندوہ العلماء، مولانا مصباح الرحمن قاسمی، مولانا محمد یوسف ندوی، مولانا مصباح نظر یوسف زئی، قاری عطاء الرحمن بلھروی امام جمعہ مسجد عثمانیہ لکھنؤ، حافظ ابو الحسن، محمد زیاد، محمد فرحان، محمد شہزاد، حاجی خلیل  احمد سمیتکین مدرسہ اساتذہ و طلباء موجود تھے ۔
پیر حافظ سراج الحسن مجددی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا،مولانا مصباح الرحمن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔