ذیشان الہی منیر تیمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اورنگ آباد(آئی این اے نیوز 22/اپریل 2019) 22 تاریخ 2019 ء کا دن مانو کالج اورنگ آباد کے لئے ایک نہایت ہی حسین و جمیل دن تھا اور اس روز کا انتظار کالج کے تمام طلبہ و طالبات اور اساتذہ و معلمات بڑی بے صبری سے کررہے تھے ۔چونکہ اس دن جہاں ایک طرف سال بھر کی سرگرمیوں میں صلاح و فلاح اور اپنی اپنی کامیابی درج کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا جانا تھا وہی دوسری طرف اس میں اس سال کے فارغین طلبہ و طالبات کے دو سالہ زندگی کی تجربات و مشاہدات، افکار و نظریات اور احساسات و جذبات کھل کر سامعین کے سامنے آنے والے تھے.
بڑی بے صبری کے بعد آخر 22 تاریخ کا دن آیا اس مناسبت سے جونیئر طلبہ و طالبات کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس مجلس کی صدارت کالج کے پرنسپل جناب ڈاکٹر عبد الرحیم سر کررہے تھے جبکہ نظامت کی ذمہ داری کاتب سطور(ذیشان الہی منیر تیمی )اور عمران نے ادا کی ۔اس مجلس کی ابتداء قرآن کی چند آیات کے تحت طالب شہاب الدین لہسنیاوی نے کی پھر آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں نعتیہ اشعار گنگنانے کے لئے طالبہ نمراء تشریف لائی قرآن کی تلاوت اور نعتیہ اشعار کے بعد مانو کالج کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مانو ترانہ کو بذریعہ موبائل پیش کیا گیا ۔پھر تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع ہوا اور ان تمام بچوں کو انعامات سے نوازا گیا جنہوں نے سال بھر کی سرگرمیوں میں اول دوم یا سوم پوزیشن حاصل کیا ۔ایسے تو مختلف نشاطات میں انعام پانے والے بہت سارے طلبہ و طالبات تھے جن میں سے چند نمائندہ نام درج ذیل ہیں ۔
میوزیکل چیئر میں پہلی پوزیشن نیر اعظم نے حاصل کی جب کہ دوسری پوزیشن ذیشان الہی کے نام رہا ۔تقریری مقابلہ میں پہلے پے نیر عالم، دوسرے پے معصوم اشرف اور تیسرے پے ذیشان الہی تھے ۔برجستہ شاعری میں پہلے پے شہاب الدین دوسرے پے ذیشان الہی اور تیسرے پے جنید تھے ۔ ۔اسی طرح متعدد نشاطات میں عبد السمیع، غلام مصطفی، امتیاز عالم، عمران، قابل، مشکور، شریف، ندیم، جاوید، صدام، نمراء، روبینہ، عمرانہ اور ترنم وغیرہ کو انعام سے نوازا گیا۔
تقسیم انعام کے بعد فارغ ہونے والے طلبہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔جن میں سے چند نمائندہ کے طور پر شریف سب کا دولارا، مشکور ثابت قدم، زاہد خوش مزاج ،نفیس مسٹر پڑھاکو، نیر چلتی پھرتی لائبریری، ظفیر مارکیٹ مین، ارشاد مسٹر شرمیلا، تاج الدین انداز اپنا اپنا، تبارک حسین تنہا مسافر، نیر اعظم Questioner, کوثر پروفیسر صاحب، شمس تبریز محتسب، عبدللہ مسٹر نوٹنکی باز اور تاج الدین انداج اپنا اپنا کا نام خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں ۔
مذکورہ بالا تمام طلبہ نے اپنی دو سالہ زندگی کے تمام نشیب و فراز کو نہایت ہی سلیقے سے سامعین کے سامنے رکھا جس میں ان کے تجربات، مشاہدات، احساسات و جذبات اور یہاں کے طلبہ کے روز مرہ کی معمولات اور اساتذہ و معلمات کی علمی خیالات شامل تھے۔
اس کے بعد پروفیسر بدر الاسلام سراور پروفیسر قیصر جہاں چودھری میم نے اپنی قیمتی باتیں اور مفید مشوروں سے نوازا جس سے تمام طلبہ و طالبات کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ۔
اس پروگرام میں مجموعی طور پر تمام اساتذہ و معلمات اور طلبہ و طالبات شامل تھے لیکن بالخصوص میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبد الرحیم سر، ڈاکٹر بدرالاسلام سر، ڈاکٹر پٹھان وسیم سر، محترمہ نزہت پروین میم، محترمہ عظمی صدیقی میم محترمہ قیصر جہاں چودھری میم کے ساتھ ساتھ معصوم اشرف السفی ، عبد اللہ تیمی ،قمر عالم، نیر عالم، مشکور السنابلی، شریف، نیر اعظم السنابلی، شرف الدین، نفیس، زاہد الندوی، فداء الحسن، سلمان، جاوید، ظہیر، ذیشان الہی، غلام مصطفی، شمشاد، امتیاز، تاج الدین، شہاب الدین، غالب، ضیاء شیخ، قادر، محمد علی، افروز، قابل، عمران، عبدالسمیع، شمس تبریز، کوثر، ارشاد ،مستحسن، احمد رضا، حسن رضا، تبارک ،ہارون، نمراء، روبینہ، عمرانہ، ترنم، سیماب ،سائمہ اور طلعت وغیرہ کے نام خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔
مجموعی طور پر یہ پروگرام کامیاب اور یادگار رہا ۔پروگرام کے اختتام کے بعد جونیئر طلبہ و طالبات کی جانب سے بریانی اور پپسی وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔اختتام پروگرام کے بعد سب نے جم کر بریانی کھائے اور خوشی خوشی اپنے دار الاقامہ لوٹ آئے ۔