اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ختم بخاری شریف کے موقع پر مدرسہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات موضع گردھر پور میں خصوصی پرگرام کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 22 April 2019

ختم بخاری شریف کے موقع پر مدرسہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات موضع گردھر پور میں خصوصی پرگرام کا انعقاد!

حیاء ایمان کا شعبہ ہے: مفتی سعید الرحمان قاسمی 

رپورٹ: حافظ عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 22/اپریل 2019) مدرسہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات موضع گردھر پور میں ختم بخاری شریف کے موقع پر ایک  پروگرام کا انعقاد کیا گیا.
پروگرام کی سرپرستی حضرت مولانا صابر علی قاسمی چترویدی اور صدارت حضرت مولانا ہدایت اللہ صاحب قاسمی محکمہ شرعیہ سدھارتھ نگر نے کی پروگرام کے روح رواں شیخ الحدیث مولانا ہدایت اللہ قاسمی نے  مدرسہ جامعہ صدیقہ للبنات سے فارغ ہونے والی چھ عالمہ کو بخاری شریف کا آخری درس دیا ساتھ ہی ساتھ زیر تعلیم بیالس طالبہ کو تصحیح ناظرہ قرآن مقدس کا سبق پڑھایا۔
 پروگرام کے خصوصی مقرر مفتی سعید الرحمن قاسمی دارالعلوم السلامیہ بستی نے کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں بچیوں کو دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرانا بڑے ہی اہمیت کا حامل ہے، انھوں نے مزید کہا کہ حیاء ایمان کا شعبہ ہے، بچیاں اگر دینی تعلیم حاصل کرتی ہیں تو اسکی روشنی کئی گھروں تک پہنچتی ہے۔
آج کا دور بڑا ہی نازک دور ہے، عورتوں کے لباس، رہن سہن پر مغربیت اس قدر حاوی ہو چکی ہے کہ ان میں  سے اسلامی طور طریقے اور دین اسلام کی ذرا بھی جھلک نہیں دکھائی پڑتی ہے انھوں نےکہا کہ عورت کے کئی رنگ ہیں، کبھی وہ رحمت کی شکل میں بیٹی کا روپ لیے ہوتی ہے، تو کبھی پیاری بہن، کبھی کسی کی شریک حیات ہوتی ہے، تو کبھی ماں کی شکل میں سایہ دار شجر ہوتی ہے اس لیے اس کی ذمہ داری کچھ زیادہ ہی بڑھ جاتی ہے اور اس کے لیے زیورِتعلیم کی قیمت، سونے چاندی سے بھی بڑھ جاتی ہے؛ چوں کہ اسلام سے قبل عورتوں کی تعلیم کی طرف توجہ نہیں دی جاتی تھی؛ اس لیے آپ نے لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کی طرف خاص توجہ دلائی، آپ کا ارشاد ہے جو شخص اپنی بیٹی کی خوب اچھی طرح تعلیم وتربیت کرے اور اس پر دل کھول کر خرچ کرے تو (بیٹی) اس کے لیے جہنم سے نجات کا ذریعہ ہوگی اس موقع پر  مولانا صغیر احمد مہتمم مدرسہ مدرسہ ریاض العلوم فرقانیہ گوونڈی ممبئی، حافظ محمد حسین مولانا ابوالقاسم صاحب، قاری مطیع الرحمن صاحب، مولانا شفیق احمد صاحب  سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام ومعزز مہمانان شریک پروگرام تھے.
نظامت کے فرائض مولانا عبد القدوس صاحب گردھر پوری نے  انجام دیا پروگرام کے اخیر میں شیخ الحدیث مولانا ہدایت اللہ صاحب قاسمی کی دعا پر نشست اختتام پذیر ہوئی.