محمد فرقان
ـــــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 25/اپریل 2019) سال کے گیارہ مہینے گھر کیلئے، بیوی بچوں کیلئے، کاروبار کیلئے اور صرف ایک ماہ اللہ کی عبادت کیلئے، اللہ کو راضی کرنے کیلئے۔مسلمانوں اٹھو رمضان آرہا ہے! اس سے پہلے کہ اللہ کے دربار سے رمضان ہمارا مہمان بن کر ہم تک پہنچے اسکے استقبال کیلئے تیار ہوجاؤ ۔اسکا استقبال عبادتوں سے اور گناہوں سے توبہ کرکے کیا جاتا ہے۔ جس نے اسکا استقبال صحیح طریقے سے کیا وہ اللہ کے یہاں مقبول ہوگا اور جس نے نہیں کیا وہ مجرم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ رمضان المبارک ہمارے لئے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا پروانہ لیکر آرہا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ کتنی بد قسمتی ہوگی کہ ہمارے پاس اللہ کے یہاں سے مہمان آئے اور ہم اپنے کاموں میں مشغول رہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ رمضان المبارک آنے سے پہلے مسلمانوں کو ایک ترتیب بنانی چاہئے، جس سے وہ زیادہ وقت غیر ضروری کاموں میں برباد کئے بغیر اللہ کی عبادت میں گزارے،تلاوت قرآن پاک میں گزارے۔ مولانا نے فرمایا آج ہم لوگ رمضان میں صرف سحری اور افطاری کے تیاریوں میں مصروف رہتے ہیں جبکہ نبی کریم ﷺ نے اکثر سحری اور افطاری صرف کھجور سے کیا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ سحری اور افطاری کرنا بھی روزہ میں شامل ہوتا ہے لیکن اتنا زیادہ بھی تناول نہیں کرنا چاہئے کہ فجر اور تراویح پڑھنے میں تکلیف ہو۔مولانا نے فرمایا کہ اکثر ہوٹل والے رمضان میں کھانے وغیرہ کی قیمت زیادہ کردیتے ہیں جو بلکل غلط ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ جہاں اچھے انداز میں قرآن پڑھا جاتا ہو، جہاں ہماری اصلاح ہوتی ہو وہاں تراویح پڑھیں اور آخری عشرے میں اعتکاف ضرور کریں۔