رپورٹ: معزالدین ندوی
ـــــــــــــــــــــ
رتناگیر(آئی این اے نیوز 26/اپریل 2019) دی ہرنئی ایجوکیشن سوسائیٹی کےتعاون سے پندرہ روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز بارہ اپریل سے ہوا، تقریباً 55 بچے روزانہ پابندی سے کیمپ میں آتے رہے، ابتداء کے ایک ڈیڑھ گھنٹے میں صرف قرآن پر محنت کی گئی حفظ عم پارہ اور تصحیح قرآن پر خصوصی توجہ دی گئی ۔
قرآن کے بعد اردو خوشخط اوراسکے پڑھنے پڑھانے پر زیادہ زور دیاگیا اور عملی کام لیا گیا ،پڑھانےکیےلئےجدید طرز تعلیم سے خوب استفادہ کیا گیا۔
اردو کے ساتھ اخلاقی تربیت پربھی خصوصی توجہ دیا گیا آداب زندگی حقوق و فرائض، اذکار نماز ،روزمرہ کی دعائیں ،اور نماز کی عملی مشق کرائی گئی ۔
اس تربیتی کیمپ میں بچوں پر کافی محنت کی گئی، انہیں مستقل چار گھنٹے خوب مشغول رکھا گیا تاکہ بچے اپنے ساتھ کچھ لیکر جائیں، جس کا اندازہ آج آخری دن کے الوداعی پروگرام سے ہوا، جس میں بچوں نے حفظ سورہ نعت تقریر، کوئز مقابلے کے ساتھ بیت بازی کی شکل میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا، 18 بچوں نے عم پارہ حفظ کیا جن کو ترجمہ قرآن اور بقیہ تمام طلبہ کو معری قرآن سے نوازہ گیا، شریک طلبہ نے ثابت کیا کہ ان پر کی جانےوالی محنت رائیگاں نہیں گئی ہے ۔
اختتامی پروگرام میں ہرنئی کے مخیر اور علم دوست حضرات نے بڑی تعداد میں نہ صرف شرکت کی بلکہ خوب بڑھ چڑھ کر حوصلہ افزائی بھی کی ۔
اس بہترین کیمپ کے انعقاد میں مولانا اخترسلطان اصلاحی صاحب کی کاوشوں کا بڑا دخل رہا، اس طرح جناب شرف الدین سر نے کافی دوڑ دھوپ کی اور اپنا وقت اس کار خیر کے لئے وقف کیا ۔
چند کونسلر نے بھی اس میں بڑی محنت کی خصوصا مولانا ریاض الدین سلفی، طالب فلاحی ،نیاز احمد قاسمی اور معزالدین ندوی وغیرہم نے بچوں کو اچھی کار کردگی پرکافی انعامات سے نوازا گیا، اور دعاؤں کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ۔