اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ عربیہ معراج العلوم چھتہی میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 26 April 2019

مدرسہ عربیہ معراج العلوم چھتہی میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد!

عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 26/اپریل 2019) تحصیل دھن گھٹا حلقہ میں واقع مسلم اکثریتی گاؤں چھتہی میں قدیم دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ معراج العلوم چھتہی پوکھرا میں بچوں کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا، نیز ادارہ کے مہتمم ومقامی شاخ جمیعۃ العلماء ہند سنت کبیر نگر مہولی کے جنرل سکریٹری مفتی محبوب احمد قاسمی نے اپنی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات سے نوزا، نیز مختصر خطاب بھی فرماتے ہوئے کہا کہ اولاد اللہ کی بہت بڑی نعمت ہیں اور یہ بچے ہمارے مستقبل ہیں چنانچہ ہمیں بچوں کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہنا چاہئے اور تمام طریقہ جو بچوں کے مستقبل کو تاریک بنادے اس سے ان کو بچانا چاہئے.
جلسہ کو مدرسہ کے ناظم مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وہ والدین قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو اس مدرسہ میں دین اسلام کی تعلیم  کے لئے بھیجا، لہذا والدین کی ذمہ داری یہیں ختم نہیں ہوجاتی بلکہ ان کو ہمیشہ ان کی تربیت کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے.
درجات عربی و فارسی میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے محمد افضل ابن محمد اطہر دوم محمد انس اور سوم پوزیشن محمد یوسف روپن نے حاصل کی اسی طرح درجات حفظ میں اول پوزیشن اسد اللہ ابن حافظ محمد نعمان عزیزی اور دوم محمد حذیفہ ابن مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری اور سوم پوزیشن ثناء اللہ نے حاصل کی ، انکے علاوہ درجات حفظ کے مختلف درجات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں محمد شاھد ابن شبیر احمد محمد ساجد ابن توفیق احمد عبد الباسط ابن حافظ شمشیر احمد عبد الکریم ابوحمزہ محمد اسعد عبد الکریم محمد أنس وغیرہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی.
اس موقع پر قاری آس محمد، حافظ نثار احمد، مولانا محمد ساجد حلیمی، حافظ محمد رضا، حافظ عامر ابرار صدیقی، حافظ حبیب اللہ، ماسٹر اختر عالم، ماسٹر رمضان اور محمد حسان ندوی وغیرہ نے بچوں کو دعاؤں سے نوازا اور روشن مستقبل کی دعائیں دیں.