اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: بسہی اقبال پور میں نو تعمیر مسجد کا افتتاح، نماز عصر سے قیام نماز کا سلسلہ شروع!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 21 April 2019

اعظم گڑھ: بسہی اقبال پور میں نو تعمیر مسجد کا افتتاح، نماز عصر سے قیام نماز کا سلسلہ شروع!

عبدالرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/اپریل 2019) موضع بسہی اقبال پور میں نو تعمیر شدہ مسجد "مسجد یوسف" میں مورخہ 19 اپریل سے قیام نماز کا سلسلہ عصر کی نماز سے شروع ہوگیا، اس موقع پر مسجد کی پہلی نماز عصر کے وقت اہل موضع اور دیگر لوگوں کی شمولیت کے ساتھ ادا کی گئی، امامت مفتی جاسم اعظمی نے کی، مفتی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسجد یعنی اللہ کے گھر کی تعمیر ایک نیک اور کار ثواب ہے۔اس میں جو بھی چندا یا رقم ثواب کی نیت سے دیتا ہے چاہے وہ ایک روپیہ ہو یا ایک لاکھ ہو اسکو ثواب ملتا رہے گا اور عوام کو ایسے کاموں میں بڑھ چھڑ کر حصہ لینا چاہیے، مفتی صاحب نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ پورے بسہیں گاوں کو نماز کا پابند بنا دے اور تمام گاوں کی مسجدوں کو آباد کردے۔ 
اس موقع پر محمد صالح، مفتی عامر اعظمی، رضوان احمد، ریاض الدین، حافظ وزیر، حافظ حبیب، مولانا ادریس، نور عین، ابو الکلام، عبد الکریم کے علاوہ گاوں کے بہت سارے لوگ موجود رہے۔