اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار فیتھ لیڈر شپ میں الوداعی پروگرام کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 21 April 2019

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار فیتھ لیڈر شپ میں الوداعی پروگرام کا انعقاد!

رپورٹ: عاصم طاہر اعظمی

غازی آباد(آئی این اے نیوز 21/اپریل 2019) نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار فیتھ لیڈر شپ غازی آباد میں دوسالہ لیڈر شپ کورس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے دو سالہ اختتام پر ایک الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام کا آغاز قاری ظہیر الحسن قاسمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ نزرانہ عقیدت محمد سالم اعظمی نے پیش کی.
واضع رہے کہ اس پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام مولوی محمد اختر چھتیس گڑھ نے ادا کیا، بعد ازاں مہمانان ذی مکرم کی تشریف آوری پر خطبہ استقبالیہ مولوی عبدالحفيظ نے پیش کیا، اردو تقریر کرتے ہوئے عابد مجیدی قاسمی پانی پتی نے کہا کہ ہمیں اپنے مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے ہمیں اس کو حاصل کرنے کے لیے انتھک کوشش کرنی چاہیے راستے میں آنی والی پریشانیوں سے کبھی گھبرانا نہیں چاہیے، انگلش تقریر کرتے ہوئے مولوی ایوب اعظمی قاسمی نے کہا کہ اس دنیا نے ہمیں بہت کچھ دیا اب وقت آگیا ہے کہ ہم دنیا کو دیں، بعدازاں مولوی عبدالرحیم قاسمی نے اپنی تقریر کے درمیان کہا کہ بیشک یہاں آج ہمارا آخری دن ہے نہ جانے اس کے بعد کون کہاں رہے گا اس لیے آپ جہاں کہیں بھی رہیں اپنے مقصد کی تلاش میں ہمیشہ کوشش کرتے رہنا دنیا میں کہیں بھی رہنا ایک اپنا ایک مقصد ضرور بنانا اور اسی کے پیچھے اپنے آپ کو کھپا دینا، پروگرام کی آخری کڑی اظہارِ تشکر پیش کرنے کے لیے عاصم طاہر اعظمی کو مدعو کیا گیا انھوں نے اپنے اظہارِ تشکر کے درمیان اس ادارہ کے ڈائریکٹر جناب عبدالماجد صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا بعد ازاں اس ادارہ کے اساتذہ کرام اور ملازمین کا بھی شکریہ ادا کیا.
اور ان اشعار کو گنگناتے ہوئے رخصت ہوئے
سنو دل سے یارو سلام آخری ہے
یہ محفل ہماری کلام آخری ہے
مرے دوستو زندگی اک سفر ہے
کہیں ٹھہر جانے کی کوشش نہ کرنا
مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جناب مشیر صاحب نے تمام طلباء کرام کو مبارک باد دی اور اپنی دعاؤں سے نوازا، اخیر میں ادارے کے ڈائریکٹر جناب عبدالماجد صاحب نے آئے ہوئے تمام مہمانانِ کرام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا
 اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں جناب غفران صاحب جناب رضوان صاحب مولانا عاقب جاوید قاسمی مولانا مزمل حسین کشمیری مولانا عاشر غفران مولانا صداقت حسین صاحب کے نام قابل ذکر ہیں
اس پورے پروگرام میں میڈیا کے رول ادا کررہے شاداب سر اور اشہد سر نے اپنے اس کام کو بحسنِ خوبی انجام دیا.