اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: راشٹریہ علماء کونسل نے رادھے شیام گوتم کو بنایا لالگنج لوک سبھا سے اپنا امیدوار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 21 April 2019

راشٹریہ علماء کونسل نے رادھے شیام گوتم کو بنایا لالگنج لوک سبھا سے اپنا امیدوار!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/اپریل 2019) راشٹریہ علماء کونسل نے ضلع کی لالگنج محفوظ لوک سبھا سے اپنا امیدوار تبدیل کرتے ہوئے رادھے شیام گوتم کو نیا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل ڈی غازی کو امیدوار بنایا گیا تھا۔
لالگنج پارلیمانی حلقہ کے کارکنان نے پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ہائی کمان کا فیصلہ سر آنکھوں پر، ہم پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچائیں گے، فاششٹ طاقتوں کے اتحاد کے غرور کو چکنا چور کریں گے اور کونسل کے امیدوار کو پارلیمنٹ بھیجنے کا کام کریں گے.