اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/اپریل 2019) سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو کے سامنے انتخابی میدان میں تال ڈھوکنے کے لئے اعظم گڑھ سے بی جے پی امیدوار و بھوجپوری اسٹاردنیش لال یادو عرف’نرہوا‘ نے سنیچر کو پرچہ نامزدگی داخل کیا۔وہیں لال گنج پارلیمانی سیٹ (محفوظ) سے بی جے پی کی موجودہ رکن پارلیمنٹ نیلم سونکر نے پر چہ نامزدگی داخل کیا،
اعظم گڑھ پارلیمانی سیٹ سے امیدوار نرہوا نے بی جے پی ریاستی صدر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کی موجودگی میں چلچلاتی دھوپ میں پہلے سے سجے رکشا کو خود سے چلاکر کلیکٹریٹ دفتر پہنچے اور پرچہ نامزدگی داخل کیا، رکشا نرہوا خود ہی چلا رہے تھے جبکہ ان کے پیچھے سواری کے طور پر بی جے پی کے ضلع صدر رکشے پر بیٹھے ہوئے تھے، اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود رہے، تقریبا سات سو میٹر کی دوری طے کر کے ڈسٹرکٹ کلیکٹریٹ پہنچنے کے دوران بھوجپوری اداکار کی ایک جھلک پانے کے لئے عوام کی کافی بھیٹر تھی جس کی وجہ سے جام کے سے حالات پیدا ہوگئے۔قابل ذکر ہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اس بار اعظم گڑھ سے انتخابی میدان میں ہیں۔یہاں سے 2014 کے عام انتخابات میں ایس پی فاونڈر ملائم سنگھ یادو نے جیت درج کی تھی لیکن اس بار وہ اپنی پرانی روایتی سییٹ مین پوری سے انتخابی میدان میں ہیں اور اعظم گڑھ سیٹ بیٹے و ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے لئے چھوڑ دی ہے۔