رپورٹ: محمد حسان ندوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 21/اپریل2019) دینی کاموں میں شرکت اور دینی اور مذہبی کاموں میں ہاتھ بٹانا جہاں جس چیز کی ضرورت ہو اور جو قربانی درپیش ہو مومن کا اس میں شریک ہونا اور ہر خیر کے کاموں میں شرکت کو اپنے حق میں سعادت وباعث نجات سمجھنا چاہیے، مذکورہ خیالات کا اظہار موضع مانپور چھتہی میں واقع اجلاس عام بسلسلہ تکمیل مسجد کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں مدرسہ امدادیہ بنارس کے شیخ الحدیث مشہور بزرگ مولانا احمد نصر بنارسی نے کیا،
مولانا نے مزید کہا کہ اسلامی معابد اور مساجد کی بڑی قدر و قیمت ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ہجرت کیا اور مدینہ پہونچے ہیں تو اپنے رہنے اور سر چھپانے کے انتظام سے پہلے مسجد کا انتظام کیا اور جب زمین مل گئی تو آپ نے اس کو معاوضہ سے لیا اور پھر مسجد کی تعمیر شروع کی خود بھی اور صحابہ کرام نے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس حصے میں اپنے کو سعادت مند شمار کیا کہ اللہ نے ہم سے فلاں دین کا کام لیا ،اس لئے امت مسلمہ کی ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ دین کے ہر موڑ پر ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار رہے.
جلسہ کو مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری ناظم مدرسہ عربیہ معراج العلوم چھتہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جہاں بھی رہے گا اپنی دینی شناخت مثلاً نماز مدارس معابد اور دینی تشخص کے ساتھ رہے گا، اس لئے اسلام نے عبادت خانوں اور مذہبی پیشواؤں کو برا بھلا کہنے اور کسی بھی طرح سے اس کو گزند پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا، مولانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ فرشتوں کی دعا لینے والا بنے اور انکی ہائے اور بددعاؤں سے حتی الوسع بچنے کی کوشش کرتا رہے.
جلسہ کی صدارت مولانا مقبول احمد جونپوری نے کی اور نظامت قاری محمد وسیم قاسمی ندوی نے کی، جلسہ عام کا آغاز قاری عبد المنعم نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، نعت ومنقبت کا نذرانہ ہندوستان کے مشہور ترین شاعر اسد مہتاب اور جامعہ حسینیہ جونپور کے استاذ قاری محمود بلیاوی نے پیش کیا، مولانا وسیم احمد استاد مدرسہ حسینیہ جونپور مولانا ابو الکلام حماد مظاہری نے بھی خطاب کیا.
اس موقع پر مفتی محبوب احمد قاسمی، مولانا عظیم اللہ قاسمی، مولانا نیاز احمد مانپوری، مولانا حسان احمد قاسمی، مولانا حبیب اللہ حلیمی، حافظ عبد الرشید ڈائریکٹر فریدہ مارکیٹ مہولی، مولانا عبد الواحد قاسمی، مولانا شہاب اختر نمائندہ حافظ عقیل احمد خان، قاری آس محمد، ڈاکٹر اطہر حسین رحمانی، گاؤں پردھان محمد مسلم خان، قاری عیسی بلال فیضی اور محمد حسان ندوی وغیرہ بطور خاص موجود رہے.