اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شب برأت مغفرت و رحمت کی رات ہے: قاری عطاء الرحمن

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 20 April 2019

شب برأت مغفرت و رحمت کی رات ہے: قاری عطاء الرحمن

اللہ تعالٰی اس رات آسمان دنیا پر  غروب آفتاب سے صبح صادق تک خصوصی تجلی فرماتا ہے: قاری محمد اسعد سعادت گنجوی

مدرسہ آفتاب العلوم شاہی مسجد میں شب برأت کی فضیلت کے عنوان سے جلسہ کا انعقاد .

لکھنؤ(آئی این اے نیوز 20/اپریل 2019) شب برات مغفرت و رحمت کی رات ہے  احادیث کے اندر اسکی بڑی فضیلت آئی ہے اسلئے اس رات کثرت کیساتھ عبادت کریںے اور ایک ایک لمحہ غنیمت سمجھتے ہوئے اپنے گناہوں کی معافی اللہ سے طلب کریں  اور اللہ سے اپنے گناہوں کو معاف کرائیں اسلئے کہ آج کے دن  اللہ کی رحمت خاصہ کا نزول ہوتا ہےاور ساری انسانیت خصوصاً اس وقت عالمی پیمانے پر مسلمان ذلت و و خواری اور مظلومیت کے حالات سے گزر رہے ہیں تو ان مبارک گھڑیوں میں انکو بھی اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں، مذکورہ خیالات کا اظہار قاری عطاء الرحمن بلھروی امام  جمعہ مسجد عثمانیہ اکبری گیٹ لکھنو نے کیا وہ مدرسہ آفتاب العلوم شاہی مسجد حیدر گنج میں  شب برات کی فضیلت کے عنوان سے منعقدہ ایک جلسے کو خطاب کر رہے تھے.
 انہوں نے مزید کہا کہ شب برات دراصل اللہ سے عزم وعہد کی رات  ہے جب مومن بندہ اللہ سے مغفرت طلب کرکے گناہوں کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دینے کا عزم  و عہد  کرتا ہے تو اللہ اس کو اپنا محبوب بنا لیتے ہیں اس لیے ہم اپنے سامنے اس چیز کو پیش نظر رکھ کر رات گزاریں
قاری عطاءالرحمان بلہروی نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم تمام بدعات و خرافات اور رسومات سے اجتناب کرتے ہوئے  اس کی پرنور اور با برکت گھڑیوں سے پورا فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ رمضان المبارک کا حق ادا کرنے کی دوا قوت وطاقت حاصل ہو اس کے برعکس پوری رات پٹاخے چلانے اور تفریح کا چراغاں کرنے میں گزار دیں تو یہ ہمارے لئے افسوس اور نقصان کی بات ہوگی اور یہ عمل آخرت سے غافل کرنے والا اور خدا کی منکر قوموں کو شعار ہے ہیں اس لیے ہمیں اس سے اجتناب کرنا چاہیے اور اسکے ساتھ ہی اپنے دوست و احباب اور حلقہ احباب اور ملنے جلنے والوں کو حقائق سے آگاہ کریں اور خرافات سے روکیں.
قاری محمد اسعد امام شاہی مسجد حیدر گنج لکھنو نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی رات انتہائی با برکت اور مغفرت کی رات ھے اس رات میں زندہ مردہ سب انسانوں کی فہرست تیار کی جاتی ہے اور لوگوں کا رزق  اتارا جاتا ہے اسی رات کو اللہ تعالیٰ ملک الموت کو حکم دیتا ہے کہ جن لوگوں کے نام مردوں کی فہرست میں لکھے جا چکے ہیں ان کی وقت معین پر روح قبض کرنا اس لیے ہمیں موت کی تیاری کرنی چاہیے اور اس رات کی قدر کرتے ہوئے توبہ و استغفار کی کثرت کریں. آج کی رات اللہ اپنی خاص تجلی فرماتا ہے اسلئے ہمیں ذکر و دعا اور عبادت میں رات گزارنا چاہیے.
اس موقع پر مدرسے کے طلبہ و طالبات سمیت دیگر لوگ موجود تھے.