اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: تیز ہواؤں کیساتھ اژالہ باری، فصلوں کو نقصان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 7 April 2019

اعظم گڑھ: تیز ہواؤں کیساتھ اژالہ باری، فصلوں کو نقصان!

عبد الرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/اپریل 2019) ضلع کے بیشتر علاقوں میں گزری رات تیز ہواوں کے ساتھ اولے گرے جس سے فصلوں کو کافی نقصان ہوا۔۔۔گیہوں کی فصل بالکل تیار ہے، زائد از 90 فیصد ابھی کھیتوں میں فصل کھڑی ہے کسان کٹائی کا انتظام کرنے میں لگے تھے کہ " سر منڈاتے ہی اولے پڑے " کی مثال صادق نظر آنے لگی۔
ضلع کے کئی علاقوں مثلاً رونا پار، چاند پٹی ، کرمینی، جیگہاں و دیگر جگہوں سے اژالہ باری کی خبریں ہیں جبکہ دوسرے علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی، محنت کیساتھ تیار کی گئی فصل جب کٹ کر گھروں میں جانے والی تھی اسی دوران بارش و اژالہ باری سے کسانوں میں مایوسی ہے۔