رپورٹ: ارشد خان
ــــــــــــــــــــــــ
مہولی/ سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 7/اپریل 2019) مہولی تھانہ حلقہ واقع نگر پنچایت ہریہر پور میں ریڈیمیڈ کی دکان چلانے والے ایک نوجوان کی لاش سنیچر کے روز تالاب میں تیرتی ہوئی ملی۔
موصولہ خبروں کے مطابق مذکورہ تاجر پچھلے چار دن سے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا، آس پاس کے لوگوں نے لاش کو تالاب میں تیرتا دیکھ کر مقامی پولیس تھانہ مہولی کو اطلاع کر دی، موقع واردات پر تھانہ انچارج مہولی شیلندرہ راۓ مع فورس پہنچ گئے، اور لاش کو باہر نکلوا کر اہل خانہ سے تصدیق کراتے ہوۓ لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مہولی تھانہ حلقہ کے پڑرہا گاؤں کا باشندہ 22سالہ رمیش گپتا ولد کالی چرن ہریہرپور نگر پنچایت کے وارڈ نمبر 9گاندھی نگر میں ریڈیمیڈ کی دکان چلاتا تھا، اہل خانہ کے لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ 3اپریل کو رات دو بجے متوفی رمیش اپنے کمرے سے غائب ہو گیا تھا، گھر میں بیٹے کے نہ ہونے کی خبر ملتے ہی اسکی ماں تلاش کرنے لگی، کافی تلاش کرنے کے بعد جب اسکی کوئی خبر نہیں ملی تو چچیرے بھائی راجو لال ولد شیو ناتھ نے تھانہ مہولی میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی، کل صبح جب لوگ نگر پنچایت دفتر کے سامنے تالاب کے کنارے ٹہلنے گئے تو تالاب میں تیرتی ہوئی لاش دکھائی دی، لوگوں نے اسکی اطلاع چوکی ہریہرپور اور تھانہ مہولی کو دی.
تھانہ انچارج مہولی شیلندرہ راۓ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی آگے کی کارروائی کرنے کی بات کہی ہے.