اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: بیریڈیہہ گاؤں کے محمد یعقوب عرف پپو کو نامعلوم بائک سوار نے رات میں ماری گولی، موقع پر موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 27 April 2019

اعظم گڑھ: بیریڈیہہ گاؤں کے محمد یعقوب عرف پپو کو نامعلوم بائک سوار نے رات میں ماری گولی، موقع پر موت!

دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/اپریل 2019) اعظم گڑھ کے دیوگاؤں تھانہ علاقہ کے بیریڈیہہ گاؤں رہائشی محمد یعقوب عرف پپو کے چچازاد بھائی محمد رضوان ولد ممتاز احمد سے گاؤں کی ہی ایک شخص سے کسی  بات کو لیکر کہا سنی ہوئی تھی، بروز جمعہ کو رات تقریباً نو بجے محمد یعقوب ولد امتیاز احمد گاؤں سے باہر
کہیں کسی کام سے گئے ہوئے تھے، واپس ہوتے وقت گھر سے تقریباً 50 میٹر کی دوری پر بائک سوار نامعلوم لوگوں نے گولی ماردی، جو اس کے پیٹ میں لگی، گولی کی آواز سن کر پڑوس کے لوگ پہنچے، زخمی حالت میں لوگوں نے اسپتال کا رخ کیا راستے میں ہی موت ہوگئے.
اطلاع پاکر پولیس پہنچی، لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا، اس واقعے سے گاؤں میں سناٹا چھا گیا، خبر لکھے جانے تک میت کے اہل خانہ کیطرف سے کوئی تحریر نہیں ملی تھی.