اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ دارالعلوم رحیمیہ رگھولی گھوسی مئو کے شعبہ حفظ میں جشن حفظ قرآن کی تقریب منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 14 April 2019

مدرسہ دارالعلوم رحیمیہ رگھولی گھوسی مئو کے شعبہ حفظ میں جشن حفظ قرآن کی تقریب منعقد!

گھوسی/مئو(آئی این اے نیوز 14/اپریل 2019) مدرسہ دارالعلوم رحیمیہ رگھولی گھوسی مئو کے شعبہ حفظ میں جشن حفظ قرآن کی تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت مدرسہ کے بانی ڈاکٹر محمد رشاد خان قاسمی نے فرمائی، تقریب میں مہمان خصوصی حضرت مولانا مجیب الا سلام صاحب سابق صدر المدرسین خیر المدارس گھوسی اور نظامت کے فرائض مولانا محمد ارشد صاحب قاسمی نے ادا کی.
مفتی عبد الوحید صاحب حلیمی نے طلبہ کو نصیحت فرمایا کہ اللہ نے آپ حضرات کو قرآن کے حفظ کی عظیم الشان دولت سے نوازا ہے اب آپ داعی بن کر قرآن کی تعلیم کو عوام الناس تک پہونچائے اور آپ حضرات اللہ کو نے ایک بڑی ذمہ داری عطاء اسکو کما حقہ ادا کرنے کی کوشش کریں، اپنے قیمتی اوقات کو لغویات سے بچائیں، عوام الناس کو مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ عوام اپنی معمولات زندگی میں قران کو شامل کریں اور اپنے بچوں قران کی تعلیم دینی تعلیم  کے لئے مدارس میں ضرور داخل کریں، مفتی صاحب کے بیان کے بعد حفاظ کرام محمد منیر محمد احمد بارہ بنکی یوپی، محمد شوقین سوپول بہار، محمد عاقب ارریہ بہار کے سروں پر دستار باندھی گئی.
اس موقع پر مدرسہ ہذا کے صدرالمدرسین مولوی جمال الدین مظاہری، ماسٹر منہاج الدین، حافظ انیس احمد، مولانا رئیس الدین مفتاحی اور رگھولی کے معزز مہمان نے شرکت کی.
 ڈاکٹر محمد عمار قاسمی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اخیر میں حضرت مولانا مجیب الاسلام کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا.