عبداللہ مقصود
ــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 14/اپریل 2019) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اور بہار کے کشن گنج پارلیمانی حلقہ سے امیدوار اختر الایمان کو الفلاح فرنٹ نے حمایت دینے اور ان کےحق میں انتخابی تشہیر چلانے کا اعلان کیا ہے، الفلاح فرنٹ کےصدر ذاکر حسین نے کہا کہ ملک کا مسلمان نام نہاد سیکولر جماعتوں کو ووٹ کرتے کرتے تھک گیا ہے۔مسلمانوں سے ہمدردی کا دعوی کرنے والی کانگریس،آر جے ڈی ،آر ایل ڈی،ایس پی اور بی ایس پی نے ہمیشہ مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے ۔مزکورہ جماعتوں نے اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے۔
ذاکر حسین نے مزید کہاکہ ایم آئی ایم کی قوم کیلئے انجام دی گئی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔اسلئے ضرورت اس بات کی ہیکہ کشن گنج کی عوام اخترالایمان کو ووٹ دے کر انہیں پارلیمنٹ بھیجیں، تاکہ وہ پارلیمنٹ کے اندر قوم کی آواز بلند کر سکیں۔