اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کی جینتی جوش و خروش سے منائی گئی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 15 April 2019

ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کی جینتی جوش و خروش سے منائی گئی!

جون پور(آئی این اے نیوز 15/اپریل 2019) آئین کے تعمیر کردہ اور بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش پراتوار کو جوش خروش سے منائی گئی، ایک طرف جہاں ضلع  ہیڈکوارٹر سے دیہی علاقوں تک ریلی نکالی گئی وہیں جگہ جگہ پر سیمنار کا انعقاد کر ان کی زندگی اور موجودہ حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
مقرین نے بابا صاحب کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے زریعے دیے گئے آئین کی تعریف کی۔
موصولہ خبر مطابق مقامی قصبہ میں اتوار کے روز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی سالگرہ کے موقع پر جلوس نکالا گیا، جلوس قصبہ کے پوسٹ آفس کے سامنے واقع امبیڈکر مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے بعد نکالی گئی، جس میں سوندھی شاہ پور،ڈوبھی،گوراری،سرورپور،مین الدین پور سمیت دیگر گاؤں کی کمیٹیاں شامل ہوئی، جلوس میں شامل لوگ ڈھول اور ڈی جے کی دھن پر رقص کرتے نعرے بازی کرتے ہوئے ڈوبھی موڑ پر پہنچا جہاں پر جلوس کا استقبال کیا گیا۔
صدیق پور کے جاسوپور میں ڈاکٹر امبیڈکر کی یوم پیدائش پروگرام میں مہمان خصوصی مجاہد آزادی پنا لال و عوامی بہبود کمیٹی کے بانی / صدر شیواورما نے بابا صاحب کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کر شمع روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے کی زندگی سے بہترزندگی کے کاموں سے عظیم شخصیت ہونا چاہیے، میں اس مذہب پر یقین کرتا ہوں جو آزادی، مساوات اور باہمی ہم آہنگی کی تعلیم دیتا ہے، اسی ترتیب میں لوگوں نے بابا صاحب امر رہے، جے بھیم سمیت دیگر نعرہ لگاتے ہوئے گاؤں میں ریلی نکالا.
اس موقع پر جیوتی ورما کے علاوہ اشوک، مہندر، سکندر، رام لکھن، بیچو، راجیش، سنتوش، سنگیتا، ارملا، کرن، گیتاوغیرہ لوگ موجود رہے۔اسی سلسلے میں مہاراج گنج بلاک آڈیٹوریم میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا 128 واں سالگرہ منایا گیا، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقرین نے بابا صاحب کی زندگی پر روشنی ڈالی، اس موقع پر امبیڈکر کمیٹی کے راجیو راؤ،ہیرا گوتم،شانتی بھوشن مشرا،جتیندر گوتم،کنہیا لال،پنالال،سبھاش گوتم،راکیش یادو،انل کمار،  دان بہادر ونود پال، راج منی،تیرتھ راج سمیت تمام لوگ موجود رہے۔