لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 15/اپریل 2019) لونی کا معروف و مشہور دینی ادارہ مدرسہ عربیہ ھدایت الاسلام انعام وہار میں پیامِ انسانیت کا نفرت میں علمائے کرام کا پر مغز خطاب وسالانہ جلسئہ دستار بندی کا انعقاد عمل میں آیا، جس کا آغاز عالمی شہرت یافتہ قاری محمود الحسن اصالت پوری کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا جب کہ نظامت کے فرائض مولانا نزاکت حسین قاسمی انجام دیئے.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف اسلامی اسکالر حضرت مولانا مفتی توقیر بدر قاسمی نے کہا کہ ہمیں لینے کے بجائے دینے والا بننے کی کوشش کر نی چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے دوسرے اخراجات پر قابو پا کر اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دلائیں تاکہ قوم ملت اپنے ملک ہندوستان کے لئے نمایاں کردار ادا کر سکیں.
نیز مرکز دعوت الحق والعلوم الاسلامیہ جیت پور سے دہلی سے آئے مفتی عمران ظفر صاحب قاسمی نے بھی کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کی حفاظت ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے اس موقع پر مولانا عبد الحنان صاحب قاسمی نے بھی خطاب کیا اور انہیں کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا.
اخیر میں ادارہ کے ناظم اعلیٰ مولانا مفتی فہیم الدین رحمانی قاسمی چیرمین شیخ الھند ٹرسٹ آف انڈیا نے آنے والے اپنے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر مولانا عامر قاسمی مولانا شعیب اختر قاسمی، مولانا طارق یاسین صدیقی قاسمی، قاری فرمان صاحب، قاری شمس الہدی راشد گیٹ لونی، مولانا عارف، مولانا افتخار احمد قاسمی وغیرہ شامل رہے اور چار خوش نصیب حافظ قرآن کے سر پر دستار بھی باندھی گئی.