اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعة الفلاح میں سالانہ امتحانات کا اختتام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 18 April 2019

جامعة الفلاح میں سالانہ امتحانات کا اختتام!

بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/اپریل 2019) آج 18 اپریل 2019 کو جامعہ کے سالانہ امتحانات کا اختتام ہوگیا اور طلبہ کی روانگی کا سلسلہ شروع ہے. اساتذہ 28 اپریل کو رزلٹ نکالنے کے بعد جائیں گے.
تعطیل کلاں کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز 11 شوال 1440 ھ مطابق 15 جون 2019 بروز سنیچر ہوگا. ضمنی امتحانات 16 اور 17 جون کو اعلان شدہ اسکیم کے تحت ہوں گے. پہلا داخلہ امتحان 16 جون اور دوسرا 19 جون کو ہوگا. داخلہ اور تجدید داخلہ 16 تا 20 جون... 22 جون سے تعلیم کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا. ان شاء اللہ
الحمد للہ امسال 43 طلبہ اور 104 طالبات نے فضیلت کی تکمیل کی، عالمیت مکمل کرنے والے طلبہ کی تعداد 73 اور طالبات کی تعداد 116 ہے. شعبہ حفظ سے دورکرنے والے طلبہ 20 اور طالبات 11 ہیں، حفظ مکمل کرنے والے طلبہ 25 اور طالبات 30 ہیں.
اللہ فارغین و فارغات سے دین حنیف کی خدمت لے اور انہیں اسلام کا سچا و پکا نمائندہ بنائے. آمین