اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سابق رکن پارلیمان راجیہ سبھا محترم آس محمد انصاری صاحب کی پھریندہ آمد، حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے آفس میں شاندار استقبال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 18 April 2019

سابق رکن پارلیمان راجیہ سبھا محترم آس محمد انصاری صاحب کی پھریندہ آمد، حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے آفس میں شاندار استقبال!

آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 18/اپریل 2019) سابق رکن پارلیمان (راجیہ سبھا) جناب آس محمد انصاری گزشتہ روز مختصر وفد کے ہمراہ آنند نگر پہونچے جہاں حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سپروائز حافظ عبیدالرحمن الحسینی نے آنند نگر ریلوے اسٹیشن پر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
ان کی آمد کے اعزاز میں حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے آفس میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت رفیع اللہ لاری جبکہ نظامت کے فرائض ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے انجام دیئے۔
آس محمد انصاری نے ٹرسٹ کے ممبران کو متحرک  دیکھتے ہوئے اپنے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کی خدمت ایک عبادت ہے، میں ٹرسٹ کے ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور انھوں نے کہا کہ مسلمان اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں آج جو ہندوستان میں مسلمانوں کی پریشانی پڑھ رہی ہے اسکی ایک وجہ یہ بھی ہیکہ ان کے صفوں میں اتحاد نہیں ہے، اگر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرلیں تو وہ دن دور نہیں کہ پھر وہ ہندوستان پر حکمرانی کریں گے۔ انھوں نےمزید کہا کہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں آپ کا ووٹ ایک طاقت ہے اپنے ووٹ کے ذریعے سے اچھے نمائندے کو پارلیمنٹ تک پہنچائیں۔
اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر شمس الضحی خان، قاری ساجد حلیمی نمائندہ نیوز میکس ٹی وی و سابق سکریٹری مرکزی جمعیت علماء ہند، حاجی محمد شاہد خان، شمشاد احمد، شفیق پردھان، نفیس احمد، فضل الرحمان کے علاوہ اہم شخصیات موجود تھیں.