اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ صدر سیٹ کیلیے اكھلیش يادو جی نے کیا پرچہ داخل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 18 April 2019

اعظم گڑھ صدر سیٹ کیلیے اكھلیش يادو جی نے کیا پرچہ داخل!

عوام چوکیدار اور ٹھوكيدار کی چوکی کو ضرور چھینے گی: اکھلیش یادو
حافظ ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/اپریل 2019) سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو آج اعظم گڑھ پارلیمانی سیٹ سے ایس پی امیدوار کے طور پر نامزدگی کرنے اعظم گڑھ پہنچے ان کے ساتھ بہوجن سماج پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا بھی تھے، ساتھ ہی سابق کابینہ وزیر ورودھی دل کے لیڈر احمد حسن انصاری، ممبئی ایس پی صدر ابوعاصم اعظمی، سابق وزیر نفیس احمد، بی ایس پی ممبر اسمبلی مبارکپور شاه عالم گڈو جمالی، بلرام یادو اور آئی پی سنگھ بھی تھے.
 اس دوران ایس پی سربراہ نے کہا آج جو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ چل رہی ہے، کئی جگہ ای وی ایم خراب ہونے اور ووٹنگ میں تاخیر کی وجہ سے ووٹروں کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں اس کے لئے ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، الیکشن کمیشن کو جلد سے جلد اس کا حل کرنا چاہئے، الیکشن کمیشن کی طرف سے اپوزیشن پارٹیوں کی VVPAT سے ووٹنگ کرائے جانے کا مطالبہ نہ مانے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ مخالفین کے خدشات کو دور کریں، انہوں نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کی پولنگ میں ووٹوں کی بارش ہوئی ہے اور ساتویں مرحلے تک ووٹنگ کا فیصد اور بڑھے گا جو مهاگٹھ بدھن کے حق میں رہے گا.
مسٹر یادو نے اپنے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے دنیش لال یادو کو امیدوار بنائے جانے کے سلسلے میں کہا کہ کوئی بھی پارٹی ہمارے خلاف امیدوار کو کھڑا کرے گی ہی بلامقابلہ تو نہیں ہونے دے گی، بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ بولتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے راشٹریہ صدر نے کہا کہ بی جے پی کو اپنے 5 سال کے مرکز اور 2 سال کے ریاستی حکومت کے کاموں کا حساب دینا ہوگا، اعظم گڑھ سے الیکشن لڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ سماجوادیوں کی سرزمین ہے اور یہاں عوام بھاری ووٹ دے کر جیت دلائی گی.