اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پانی پت میں اجلاس عام و دستار فضیلت کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 21 April 2019

پانی پت میں اجلاس عام و دستار فضیلت کا انعقاد!

رپورٹ: محمد ارشادالحق مفتاحی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پانی پت (آئی این اے نیوز 21/اپریل 2019) الجامعة الاسلامیہ دارالعلوم ٹرسٹ کی جانب سے حافظ رباکس، حافظ قسیم الدین انصاری، حافظ حافظ محمد ثاقب کےتکمیل حفظ کے موقع پر جلسہ عام و دستار فضیلت کا انعقاد ہوا، اجلاس کے خصوصی مقرر دارالعلوم دیوبند کے شعبہ تجوید و قرات کے مؤقر استاذ حضرت مولانا مفتی محمد یوسف صاحب نے مدارس کی اہمیت و افادیت اور قرآن کی عظمت پر پر مغز بیان کیا، اس موقع پر اجلاس میں بطور مہمان خصوصی حضرت مولانااصغر رکن شعبہ تعلیمات دارالعلوم دیوبند،اور مولاناعبد السمیع  مظاہری سہارنپور موجود تھے، جلسہ کی نظامت کے فرائض مولانا محسن قاسمی کیرانوی نے انجام دیے، جلسہ کا آغاز قاری نسیم احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،
جبکہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعت پاک کا نذرانہ جناب قاری زاہد صاحب اور نسیم احمد نسیم گنگیروی  نے مترنم آواز میں پیش کیا، مولوی محمد عمیر متعلم دارالعلوم دیوبند نے صفات باری تعالیٰ پر پراثر انداز میں بیان کیا، اجلاس کے مہمان خصوصی مولانا محمدالیاس کیرانوی نے تزکیہ قلب پر روشنی ڈالتے ہوئے حسد، کینہ، بغض، عداوت، حرص وطعع سے قلب کو پاک کرنے پر زور دیا، موصوف نے پانی پت کی تاریخ اور پانی پت کے مشہور قاری فتح محمد  کی فن تجوید قرأت پر مہارت اور کمال حافظہ پر روشنی ڈالتے ہوئے پانی پت کے مشہور قاری عبدالرحمن محدث پانی پتی کی  قرات میں مہارت تامہ اور کمال حافظہ کا بھی تذکرہ کیا ۔
اجلاس میں مؤقر علماء کرام نے  فارغین حفاظ کو دستار فضیلت سے نوازا ۔
دارالعلوم ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا محمد الیاس نے ادارہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے سامعین کو تعمیری و مثبت فکر رکھنے کی تاکید کی ومدارس کے قیام و مدارس کے تعاون اور علماء اسلام کی قربانی کے حوالے سے سامعین کو روشناس کرایا۔
اجلاس میں خصوصی طور پر مفتی آزاد، مولانا ابرار، مولاناصدیق، مولانا صادق، قاری اظہاراحمد، مختار احمد انصاری، ھارون انصاری وغیرہ نے شرکت کی.
پروگرام کو کامیاب بنانے میں حافظ فیضان، حافظ نظرالدین، حافظ محمد عمر ،قاری محمد ارشد،  مولاناخالد نے خصوصی کار کردگی کا مظاہرہ کیا، اخیر میں حضرت مولانا یوسف صاحب کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا.