سلمان کبیر نگری
ــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 21/اپریل 2019) مدرسہ اسلامیہ للبنات (نسواں) نزد عبدالحکیم انٹرکالج دودھارا میں ختم بخاری شریف کے مبارک موقع پر ایک اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا. جس کی سرپرستی حضرت مولانا عبدالقیوم صاحب مہتمم مدرسہ اصلاح المسلمین جمدا شاہی نے اور صدارت جمعیت علماء سنت کبیرنگر کے جنرل سکریٹری مولانا معشوق احمد صاحب مظاہری نے کی. اور نظامت کے فرائض مدرسہ ہذا کے استاذ حدیث محمد سلمان عارف ندوی نے انجام دیا.
جلسے کا آغاز مولانا محمد زکریا صاحب قاسمی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا. اس کے بعد محمد سلمان عارف ندوی نے خطبۂ استقبالیہ اور مدرسے کا تفصیلی تعارف پیش کیا.
مہمان خصوصی مدرسہ امداديہ مرادآباد کے شیخ الحدیث مولانا محمد اسجد صاحب قاسمی ندوی نے کہا کہ دینی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے. حدیث شریف پڑھنا اور اس پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے. حلال اور حرام کی تمیز کریں. تاکہ برکات حاصل کر سکیں ـ
انہوں نے بخاری شریف کی اہمیت پر تفصیلی اور جامع روشنی ڈالی. انہوں نے کہا کہ ایک بیٹی رحمت تبھی بن سکتی ہے جب کہ اس کے کردار سے حضرت فاطمہ کی خوشبو آئے. ایک ماں مثالی ماں اس وقت ثابت ہوگی جبکہ اس کا طرز عمل حضرت خدیجہ جیسا ہو. ایک بیوی بہترین بیوی اس وقت ثابت ہو سکتی ہے جبکہ اس کا کردار حضرت عائشہ کے کردار جیسا ہو ـ
قبل ازاں فارغ ہونے والی 16 طالبات کنیز فاطمہ محمد عمران، حفصہ احمد حسین، رشدٰی سبحان اللہ ، مبشرہ عمران حسین، مریم سعدیہ، نور افشاں، فرحین خاتون، ثنا علی احمد، ثنا فیاض، عائشہ خاتون، آفرین خاتون، افسر جہاں، حسن جہاں، آمنہ خاتون، شاہین فاطمہ، نادیہ انوار کو ردا ئے فضیلت، سرٹیفکیٹ کے علاوہ دیگر انعامات سے نوازا گیا ـ
اس سے پہلے مدرسے کی طالبات نے بھی بانی مدرسہ الحاج عبدالوحید صاحب کی اہلیہ محترمہ کی صدارت میں پروگرام پیش کیا. جسکی نظامت کی ذمہ داری فارغ ہونے والی طالبہ کنیز فاطمہ محمد عمران نے نبھائی . سعیدہ قمراللہ متعلمہ عالمہ دوم کی تلاوت کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا. شگفتہ خاتون، صوفیہ خاتون اور صادقہ خاتون نے نعت پیش کی ـ اور تقریر عفیفہ عمران، فرزانہ خاتون، شاہدہ خاتون، حبیبہ ابراہیم، بشرٰی محبوب، عنیزہ عبدالقدوس نے پیش کی. الوداعی ترانہ کنیز فاطمہ کی ٹیم، حفصہ خاتون کی ٹیم اور عرشین مصطفٰی کی ٹیم نے پڑھا.
آخر میں پروگرام کے آرگنائزر محمد عمران لوهرولی اور محمد عمران قاسمی دودھارا نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر مولانا محمد احمد صاحب قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم بستی, مولانا عبدالسلام صاحب ندوی، مفتی مجاہد صاحب مظاہری، مولانا حفیظ الرحمن صاحب قاسمی، مولانا محمد زکریا صاحب قاسمی، ابو طالب، ابتدا حسین ثاقبی، محمد افضل قاسمی، سلمان کبیر نگری، محمد عمران ندوی، فرقان احمد، محمد عاصم پرنسپل سنابل گرلز انٹرکالج موڑاڈيها بیگ، افضل كرخی پرنسپل ایسنٹ پبلک اسکول موڑاڈيها بیگ، عبدالرحمن، محمد خالد، شکیل احمد, محمد شمشیر، رفیق احمد، انتظار احمد، وغیرہ موجود رہے ـ