رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت(آئی این اے نیوز 9/اپریل 2019)قصبہ بڑوت کے مدرسہ دارالقرآن فریدیہ میں آج جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت کی اہم میٹنگ ووٹ بیداری سے متعلق ہوئی، جس کی صدارت جمعیۃ علماء ضلع باغپت کے صدر حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب نے فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض قاری محمد صابر صاحب نے انجام دیئے، جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا محمد اسرائیل صاحب نے شرکت فرمائی.
حضرات علماء کرام نے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے
کہا کہ یہ ایک شہادت ہوتی ہے، اس لیے ہمیں ووٹ کا استعمال کرتے وقت دیکھنا چاہیے ہم ووٹ کس طرح کے امیدوار کو دے رہے ہیں، وہ مسلمانوں کے مسائل کو اٹھا سکتا بھی ہے یا نہیں، وہ ملک و ملت کی صحیح نمائندگی کرسکتا ہے یا نہیں، اس لیے آنے والی ١١ اپریل میں ١٠٠٪ ووٹنگ کرانے کی مکمل کوشش کریں، ائمہ کرام اور علماء کرام اپنی اپنی جگہ پر پوری بیداری کے ساتھ ووٹ کے لیے عوام کو بیدار کرکے سو فیصد ووٹ کرائیں یہ نہ سمجھے کہ ہمارے ووٹ کرنے اور نہ کرنے سے کیا ہوجائے گا، بلکہ یہ تمہارے وقار اور تمہارے ایمان کی حفاظت کا الیکشن ہے اس لیے پوری اہمیت کے ساتھ سو فیصد ووٹنگ کرائیں.
اسی درمیان مدرسہ ھذا سے سات طالب علموں نے قرآن مجید حفظ مکمل کیا ہے ان کی اختتامی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا.
اس موقع پر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے ضلع باغپت کے صدر حضرت مولانا محمد عارف الحق صاحب، حافظ محمد قاسم صدیقی صاحب جنرل سکریٹری ضلع باغپت، مولانا محمد ضمیر احمد، ڈاکٹر محمد نعیم قاسمی، حضرت مولانا محمد ھارون صاحب مہتمم جامعہ عربیہ اشرف العلوم لوہارہ، حضرت مولانا محمد الیاس ٹانڈہ، حضرت مولانا محمد خالد سیف اللہ کنوینر جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت، مولانا رفاقت اوسیکہ، قاری محمد طارق فلاحی، حافظ محمد لیاقت، مولانا عمران، مولانا ارشد، ودیگر عہدے داران جمعیۃ علماء ضلع باغپت اور ائمہ و دانشوران قوم و ملت شریک رہے.
آخر میں حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب کی دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا، قاری عبد الواجد صاحب مہتمم مدرسہ ھذا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.