لکھنؤ(آئی این اے نیوز یکم اپریل 2019) اس وقت پورے ملک کی جو صورتحال ہے وہ بے حد تشویش ناک ہے، آج ملک میں نہ صرف مسلم اقلیت کے بنیادی حقوق خطرے میں ہیں بلکہ دوسری اقلیتوں کے سامنے بھی ان کے تشخص اور ان کے حقوق سلب کرنے کی سازشیں مکمل سطح پر کی جا رہی ہیں اور ملک کا جو بیش قیمت اثاثہ دستور ملک ہے وہ بھی نشانہ پر ہے، ملک کی اقتصادی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، شئیر مارکیٹ میں بے اطمینانی بڑھتی جارہی ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہورہاہے اسلئے ایسے وقت میں آنے والا انتخاب کافی اہمیت کا حامل ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں کی نظر یوپی پر ہے، ہمیں پوری سنجیدگی اور دوراندیشی کے ساتھ فیصلہ کرتے ہوئے
اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرنے کی ضرورت ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار قاری عطاء الرحمن بلھروی امام جمعہ مسجد عثمانیہ احاطہ سنگی بیگ اکبری گیٹ لکھنو نے روزنامہ انقلاب کے نمائندے سے اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا، انھوں نے مزید کہا کہ ملک کے تحفظ اور ملک میں امن و چین اور گنگا جمنی تہذیب برقرار رکھنے اور ملک سے بے اطمینانی کی کیفیت کو ختم کرنے کے لئے تمام باشندوں( اقلیت اور اکثریت) کو چاہیے کہ وہ آنے والے الیکشن میں ایسی پارٹی کو متحد ہو کر ووٹ دیں جو ملک کی سلامتی اور دستور کا تحفظ کرنے والی ہو، تاکہ ملک میں امن و امان قائم ہو سکے اور ملک کے سیکولرزم کی حفاظت ہوسکے نیز ملک ترقی کی شاہ راہ پر گامزن ہو اور یہ بات بھی باور کرانے کی ضرورت ہے یہ رواداری کا ملک ہے یہ امن و محبت کا ملک ہے یہ ملک جھوٹے وعدوں اور بیروزگاری سے نہیں چلے گا بلکہ ملک تو محبت اور رواداری سے چلے گا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک کے تمام لوگ ہندوستانی ہیں اس لئے سب کو برابر کا حق ملنا چاہیے، بحیثیت ملک کے باشندے ہماری ذمہ داری ہے ہمیں اسی پارٹی کو ووٹ دیں جو تمام مظلوم انسانوں اور محروم طبقات کا ساتھ دے اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے، ایثار و قربانی اور اخوت و رواداری کی مثال قائم کرے.